رجالِ اقبال از عبدالرؤف عروج 128

رجالِ اقبال از عبدالرؤف عروج

رجالِ اقبال مولف عبدالرؤف عروج

کتاب “رجالِ اقبال” میں عبدالرؤف عروج صاحب نے اقبال کی تحریروں، گفتگوؤں اور بیانات کی روشنی میں ان کے معاصروں، عقیدت مندوں اور دوستوں کا اجمالی و تعارفی تذکرہ کیا ہے۔ اقبالیات کے سلسلے میں یہ ایک مستند اور اہم کتابِ حوالہ ہے۔ یہ دراصل ان ملکی اور غیر ملکی شخصیات اور معاصرین کا جامع تذکرہ ہے جن کا ذکر یا حوالہ علامہ اقبال کی منظومات اور نثری تحریروں و مضامین، خطوط اور تقاریر میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں علامہ اقبال کے احباب اور متعلقین کے حالات بھی شامل ہیں۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اقبال سے متعلق شخصیات کا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس کی شدید ضرورت تھی اور اب تک اس سے پہلے شائع نہیں ہوا تھا۔
مختصر یہ کہ یہ کتاب ایسی فرہنگ ہے جو پڑھنے والوں کو نئی اور اہم معلومات فراہم کرتی ہے، اور یہی اس کا مقصد ہے۔ تاکہ ہمارے لکھنے والے اقبال کی شخصیت کے وسیع اور متنوع پس منظر پر بھی نگاہ ڈال سکیں۔
رجالِ اقبال کے مرتب عبدالرؤف عروج ایک معروف شاعر، صحافی اور نامور محقق اور ادیب ہیں۔ اس سے پہلے اُن کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور اہلِ فکرو نظر سے داد و تحسین حاصل کرچکی ہیں۔
کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اقبالیات کے شائقین کے لیے اس کو پاکستان ورچوئل لائبریری پر آنلائن شائع کررہے ہیں۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں