https://drive.google.com/uc?id=1Lyq6gK7405iDsrzFz4YeXOs8z6HWeIdh&export=download 390

علامہ اقبال از  شریف المجاہد

علامہ اقبال زندگی اور خدمات : تحریر  شریف المجاہد

علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور فلسفی تھے۔ اپنی زندگی میں ہی وہ شاعرِ مشرق اور مفکرِ اسلام کہلائے جانے لگے۔ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ ان میں زندگی کے مصائب و مشکلات سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ پیدا کیا اور ان کی سوچ و فکر کو ایک ایسی جہت عطا کی جو انہیں ان کے تابناک مستقبل کے قریب تر کرتی تھی۔ ایک باشعور مسلمان کی حیثیت سے علامہ اقبال کا ایمان تھا کہ مسلمان اپنی ناگفتہ بہ حالت کو اسی وقت بہتر بناسکتے ہیں جب وہ اسلام کی صحیح تعلیمات پر عمل کریں۔ چناچہ انہوں نے احکامِ خداوندی اور عشقِ رسول ﷺ کی روح کو اپنے افکار کی اساس قرار دے کر اسلامیانِ ہند کے قلب و ذہن کو ایک  عظیم فکری انقلاب سے آشنا کردیا۔ اقبال کی یہی وہ خدمات ہیں جن کا تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں تذکرہ کیا جائے گا۔

موجودہ کتاب علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک سوانحی مطالعہ ہے جس  کا مقصد ثانوی اسکول اور کالج کے طلباء کو علامہ اقبال کی زندگی کے حالات سے آگاہ کرنا ہے ۔ اس مقصد کے پیش نظر کوشش کی گئی ہے کہ  زبان سادہ  و سلیس اور اندازِ بیان میں ممکنہ حد تک تشریح و وضاحت سے کام لیا جائے تاکہ نفسِ مضمون کی تفہیم آسانی کے ساتھ ہوسکے۔ یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ مطالعہ کے دوران میں طالب علم کی معلومات میں اضافہ ہو۔ چناجہ جہاں کسی رہنما کا نا آیا ہے وہاں اس کی ولادت و وفات کی تاریخیں بھی درج کر دئے گئے ہیں۔  اقبال کی تعلیمات ، تصورات اور خیالات کی تفہیم کے لئے ان کے کلام کا حوالہ بہیت ضروری ہے ۔ چناچہ جگہ جگہ ان کے ایسے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں جو ان کے خیالات کو روشن اور ان کے پیغام کو پوری طرح واضح کرتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ کتاب نہ صرف نئی نسل کے لئے اقبال فہمی میں معاون و مددگار ثابت ہوگی بلکہ اقبالیات کے شعبہ میں بھی ایک اہم اضافہ قرار پائے گی۔

کتاب پاکستان ورچوئل لائبریری  کے قارئین کے مطالعہ کے لیے آنلائن پیش  کیا جارہاہے ۔ قارئین اس کو آنلائن پڑھنے کے علاوہ مفت ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں