دُنیا کی قدیم ترین تاریخ مترجم یاسر جواد۔ ہیروڈوٹس کی مشہور اور قدیم ترین تاریخی دستاویز کا اُردو ترجمہ. یورپ کا قدیم ترین تاریخ
زیر نظر کتاب ’’ دنیا کی قدیم ترین تاریخ‘‘ بابائے تاریخ ہیرو ڈوٹس کی شہرہ آفاق اور قدیم تاریخی تصنیف”Histories” کا اردو ترجمہ ہے یہ ترجمہ یاسر جواد نے کیا ہے۔ یورپ کی اس قدیم ترین تاریخ میں مصنف نے ان متعدد برائیوں کا ذکر کیا ہے جو تین فارسی بادشاہوں کے ادوار حکومت میں یونان پر نازل ہوئی تھیں۔ ان تینوں بادشاہوں کا مجموعی عہد 424 تا 522 ق۔ م ہے۔ مصنف نے اس میں یونان پر فارسی حملوں کی تاریخ کو بیان کیا ہے ۔ دیگر یونانی مصنفین کی طرح ہیروڈوٹس نے بھی ان واقعات کو فارسی غلامی کےخلاف یونانی آزادی کی فتح طور پر بیان کیا ہے۔لیکن اس کی یہ کتاب محض فارسی جنگوں کابیان نہیں کیونکہ وہ جھگڑے کی ابتدائی وجوہ بھی تلاش کرتا ہے ۔ اس نے فارسی توسیع پسندی کو مرکزی خیال بنا کر اُن لوگوں کے متعلق بھی مسحور کن تفصیلات دیں جن کا فارسیوں کےساتھ رابطہ ہوا۔مصنف نے تمام واقعات کوایک اخلاقی سطح پر دیکھا ہےمثلاً ادلے کا بدلہ ، مکافات عمل وغیرہ میں اس کی نظر بہت وسیع ہے۔ یونانیوں اور بربریوں کےجھگڑے کو مرکزی موضوع بنایا ہے ۔
کتاب “دُنیا کی قدیم ترین تاریخ” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلان پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔