490

دو قُرآن از ڈاکٹرغلام جیلانی برق

دو قُرآن مصنف ڈاکٹر غلام جیلانی برق صاحب

کتاب دو قُرآن جیسا کہ نام سے ظاہر ہے میں یہ بتایا گیاہے کہ قُرآنِ پاک دراصل ایک نہیں بلکہ دوہیں۔ ایک وہ جو کتاب کی شکل میں ہر مسلمان کے گھر میں موجود اور ہر حافظ کے سینے میں محفوظ ہے۔ اور دوسری وہ جو کائناتِ ارض و سماء کی شکل میں ہماری نگاہوں کے سامنے ہے۔ یہ دھرتی، یہ سورج، یہ چاند، یہ ان گنت تاروں بھری کہکشاں، یہ بادل اور یہ ہوئیں، یہ پانی سے لدی ہوئی گھٹائیں۔ یہ مہکتے ہوے پھول، یہ چہکتے ہوئے پرندے، سمندر اور خشکی کے مہیب جانور، یہ سونے چاندی، ایلومینیم، کوئلے اور لوہے کی کانیں، یہ سربفلک پہاڑ، یہ لق و دق صحرا اور وسیع و بسیط سمندر یہ سب کے سب اس قرآن کی آیات ہیں۔ ایک قرآن میں لکھی ہوئی آیتیں ہیں اور دوسرے میں عمل و حرکت کرتی ہوئی آیتیں۔ ایک قرآن اصول و قوانین کا ضابطہ ہے اور دوسرا اس کی عملی تشریح۔
دوقُرآن کتاب اب پاکستان ورچوئل لائبریری پر آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

یہاں سے حاصل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں