دنیا کی سو عظیم کتابیں مصنف ستار طاہر

دنیا کی سو عظیم کتابیں مصنف ستار طاہر

دنیا کی سو عظیم کتابیں مترجم جناب ستار طاہر صاحب (مرحوم)

زیر نظر کتاب ’’ دنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ غالباً انگلستان کے رٹن سیمورسمتھ Martin Seymour-Smith (1928ء-1998ء) کی انگریزی کتاب “The 100 Most Influential Books Ever Written” کا اردو ترجمہ ہے کیونکہ مصنف ستار طاہر صاحب نےاپنی اس کتاب میں اس انگریزی کتاب کاکوئی حوالہ نہیں دیا ہے. اس ایک کتاب میں قدیم انسانی تاریخ سے لیکر اب تک 20 لکھی گئی سو منتخب کتابوں کا بھر پور تعارف اور تنقیدی تجزیہ پیش کیا گیا ۔ جنہوں نے ہماری اس دنیا پر حکمرانی کی.

طاہر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔انہوں نےپاکستان کے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیئے جن میں قومی ڈائجسٹ ، ویمن ڈائجسٹ اور سیارہ ڈائجسٹ شامل ہیں اس کے علاوہ وہ تین روسی کتابوں سمیت تقریبا 250 سے زائد کتب کے مصنف اور مترجم ہیں۔ان کی تحریر کردہ کتب میں مارشل لا کا وائٹ پیپر، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، حیات سعید، صدام حسین، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت ،سورج بکف و شب گزیدہ، کے نام سرفہرست ہیں. ان کی ترجمہ شدہ کتب میں، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، ری پبلک اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ستار طاہر صاحب یکم مئی، 1940ء کوگورداسپور میں پیدا ہوئے اور 25؍مارچ 1993ء کو لاہور میں وفات پائی۔(اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائیں. آمین)
کتاب “دُنیا کی سو عظیم کتابیں” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے سہولت کے ساتھ دستیا ب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں. شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوکریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے