خاص قرآنی عمل، مرتب خالد مقبول 40

خاص قرآنی عمل، مرتب خالد مقبول

خاص قرآنی عمل، مرتب خالد مقبول

زیرِ نظر کتاب” خاص قرآنی عمل” شیطان اور آسیب کو کمزور کرنے کا خاص قرآنی عمل کے بارے میں بتاتا ہے۔ ایک ایسا قرآنی عمل جس کے کرنے سے ہر قسم کے آسیب اور شیطان کی طاقت کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔ اگر عامل کی روحانی طاقت زیادہ ہو تو وہ اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے دنیا میں کہیں بھی موجود شیطان اور آسیب کے متاثرہ مریض کو “دم” کرسکتا ہے اور مسلط شیطان اور آسیب کی طاقت کو کمزور کرسکتا ہے۔ شیاطین مقابلہ نہیں کرپاتے اور مجبور ہوکر مریض کو چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ عمل قرآن مجید کی چار سورتوں پر مشتمل ہے۔ یہ عمل ایک خاص روحانی ہتھیار ہے۔ اس کے دوسرے درجہ کے عامل کے سامنے، جس نے چالیس دن کا مکمل چلہ کیا ہو، عام جنات، شیطاتین یا آسیب نہیں ٹھہر سکتا اور وہ مقابلہ کرتے وقت گھبراتا ہے۔
اس عمل سے ایک طرف تو جنات و شیاطین اور آسیب کی طاقت کمزور ہوتی ہے ، اور دوسری طرف مریض کا علاج بھی اسی عمل سے ہوجاتا ہے۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں