Hajjaj bin Yousuf History by Aslam Rahi M.A

حجاج بن یوسف از اسلم راھی ایم اے

کتاب: حجاج بن یوسف
تالیف: اسلم راہی ایم اے

حجاج بن یوسف بنی اُمیہ کا ایک انتہائی قابل سالار اور لائق گورنر شمار کیا جاتا تھا۔ وہ اُموی دور کا ایک بہت بڑا سیاست دان تھا۔ حجاج بن یوسف کا تعلق بنو ثقیف کی ایک شاخ سے تھا جو طائف میں پیدا ہوا۔ حجاج ایک غریب خاندان میں پیدا ہوا جس کا ذریعہ معاش سنگ برداری اور معماری تھا۔اس کی والدہ بنو ثقیف سے تھی اور مغیرہ بن شعبہ کی مطلقہ بیوی تھی۔ جیسے امیر معاویہ نے کوفہ کا حاکم مقرر کیا تھا ۔ حجاج بن یوسف کے ابتدائی حالات بہت کم معلوم ہیں ۔ جوانی کے زمانے میں وہ طائف میں ایک مدرس تھا۔ مدرس کا پیشہ چھوڑ کر جب وہ عبدالملک بن مروان کے وزیر کے دستوں میں شامل ہوا تو بعد میں اپنی ذہانت کی وجہ سے عبدالملک بن مروان کی نظروں میں آیا تو اپنی قابلیت کے بنا پر بڑی تیزی سے ترقی کرتا چلا گیا اور حجاز کا گورنر بن گیا۔
زیر نظر کتاب میں ” حجاج بن یوسف کی زندگی اور اُن کے کارناموں کے بارے میں مختصر مگر جامع معلومات مہیا کی گئی ہے. کتاب پاکستان ورچوئل لائبریری کی قارئین کے مطالعہ کے لیے آنلائن دستیاب ہے. کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کریں. شکریہ.

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے