بلڈ پریشر نارمل رکھئے از ڈاکٹر عابد معز
اس کتاب میں بلڈ پریشر سے جڑی ساری باتیں اور معلومات فراہم کی گئی ہیں جو عام انسان کو صحت مند رہنے میں مدد کرسکتی ہیں۔
بلڈ پریشر ہماری صحت کے لئے ایک خاص مسلہ ہے۔ اس میں غذا اور روزمرہ کی عادتوں سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کی تدابیر بتائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی جسمانی طور پر متحرک رہنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ بلڈ پریشر کو کیسے مانیٹر کرسکتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا مریضوں کی رہنمائی اور دوسرے لوگوں کو اس عام عارضہ کے متعلق معلومات کی فراہمی کی عرض سے یہ کتاب تحریر کی گئی ہے۔
کتاب کے مصنف ڈاکٹر عابد معز اردو زبان کے ایک مستند سائنسی رائٹر ہے۔ امید ہے کہ مختلف ابواب کے تحت بلڈپریشر اور ہائی بلڈ پریشر سے متعلق ضروری اور کارآمد معلومات حاصل ہوں گی جو قارئین کو اپنا بلڈ پریشر نارمل رکھنے اور صحت مند رہنے میں مددگار و معاون ثابت ہوں گی۔