افکار باچا خان از شاہ نواز خان. عبدالغفار خان عرف باچا خان کےتحریروں اور تقریروں کا مجموعہ 227

افکار باچا خان از شاہ نواز خان

افکار باچا خان از شاہ نواز خان. عبدالغفار خان عرف باچا خان کےتحریروں اور تقریروں کا مجموعہ۔

جس میں باچا خان کی تقاریر و تحاریر اور اُن کی پختون قوم کی آزادی کے لئے دلیرانہ جدوجہد کے علاوہ خدائی خدمتگار تحریک کے متعلق معلومات جمع کرکے کتابی شکل میں شائع کرنا پختون قوم پر ایک عظیم احسان ہے۔
باچا خان کی بھی یہ انتہائی آرزو تھی کہ کوئی خدائی خدمتگار تحریک کے متعلق حقائق جمع کرکے آنے والی نسلوں کے لئے کتابی شکل میں شائع کریں۔
باچا خان کہا کرتے تھے کہ میں ولی خان سے کہا ہے کہ یہ جلسے جلوس چھوڑ کردیں اور خدائی خدمتگار تحریک کے متعلق حقائق جمع کرکے شائع کریں تاکہ دنیا کو حقیقت معلوم ہو جائے۔
چنانچہ خان عبدالولی خان نے باچا خان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے “حقائق پھر حقائق ہیں” لکھ دی اور اُن کی دوسری کتاب آرہی ہے مگر جب ولی خان نے پہلی کتاب لکھی تو باچا خان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
اگر باچا خان بقید حیات ہوتے تو وہ شاہ نواز خان کی اس کوشش سے بے حد خوش ہوتے۔ اس لئے میں پوری پختون قوم کی طرف سے شاہ نواز خان کو اس گراں قدر خدمات انجام دینے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں