افسانیات از عابد سہیل 302

افسانیات از عابد سہیل

کتاب “افسانیات” تحریر عابد سہیل. مرتبہ بیگم نصرت عابد سہیل

زیر نظر کتاب چند نظریاتی مضامین ، چند افسانوں، ایک ناول کے ترجمے (یعنی ایچ۔جی ویلز H.G. Wells) کے ناول The Invisible Manکے ترجمے) ، اردو ملاقاتوں پر مشتمل ہے۔ ان ملاقاتوں میں زیادہ تر افسانے ہی کے فن پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس میں افسانیاتی ادب پر خاصی تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔ اس میں دوسری چیزوں کے علاوہ لفظی یا لسانی حقیقت (Verbal Reality) اور غیر لفظی یا غیر لسانی حقیقت ( Nonverbal Reality) کی بحث سے افسانوی دنیا اور افسانوی ادب کے بعض مسائل کو سلجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ زبان کے ان دونوں پہلوؤں کے حوالے سے ادب اور خاص طور پر افسانیانی ادب یعنی ( Fiction یا Fictional Literature) کو سمجھنے کی کوشش اب تک ہمارے یہاں اور کہیں بھی نہیں ہوئی ہے۔ اس کا سبب غالباً یہ ہے کہ ہم نےزبان اور خارجی حقیقت کو یک رُخے رشتے کی طرح دیکھا اور اس مسلے پر غور نہیں کیا کہ لسانی حقیقت، خارجی حقیقت سے بڑی ہوسکتی ہے اور حقیقت نگاری کے خوالے سے صرف اس سوال پر بحث کرتے رہے کہ حقیقت کس حد تک افسانیاتی ادب کا جزو بن سکتی ہے. اس سلسلے میں‌ایک اور الجھاوے میں‌گرفتار رہ کر ہم یہ سمجھتے رہے کہ دونوں کا رشتہ ایک اور ایک ہو نا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں