اسلام کا ہمہ گیر نظامِ صحت اور فطری طریقہ علاج از اٹامک سائنٹسٹ انجنیئر بشیر محمود (ستارہ امتیاز) نظرثانی شدہ ایڈیشن
نظرثانی:۔ ڈاکٹر محمد عاصم محمود ایم بی بی ایس۔ ایم سی پی ایس (فیملی میڈیسن)۔ ایم آر ایس ایچ (یوکے) ایم آئی او ایث (ایف ائی این) (ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آئی ایچ ایس، پریزیڈنٹ مسلم میڈیکل کالج ریسرچ فورم، اسلام آباد۔ ڈاکٹر ریحانہ عاصم محمود ایم بی بی ایس۔ ایم پی ایچ
نامور ایٹمی سائنسدان ، انجینئر، موجد، سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز) صاحب کی کتاب “اسلام کا ہمہ گیر نظامِ صحت اور فطری طریقہ علاج” جدید طریقہ علاج کے بالمقابل دُرستگی صحت کے لئے ایک آسان، کم خرچ اور بالانشین طریقہ علاج ہے جو طبِ نبوی اور کتاب ِ شفا و ہدایت (یعنی قُرآن) پر مبنی ہے۔ یہ طریقہ علاج آسانی سے قابلِ عمل، بُرے اثرات سے مُبرا اور انسانی جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا باعث ہے۔ انشاءاللہ اس سے قومی منفعت بھی ہوگی ،اس لئے کہ متبادل نظامِ صحت خصوصاً ایلوپیتھی نہایت مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ یہ کتاب وقت کی ایک نہایت اہم ضرورت کو پورا کرتی ہے۔
محترم سلطان بشیر محمود صاحب نے جو تحقیق روحانی علاج کے سلسلہ میں کی ہے وہ نہ صرف ہمہ گیر ہے بلکہ پُر مغز بھی ہے۔ میں ذاتی طور پر نہ صرف روحانی طریقہ علاج پر یقین رکھتا ہوں بلکہ اس کا کئی موقعوں پر کامیابی سے استعمال بھی کرچکا ہوں۔ یہ طریقہ علاج نہایت پُر اثر اور فائدہ مند ہے۔
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ اپنے فوائد کی وجہ سے یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہوگی۔ جس میں صحت کے موضوع پر علم کا ایک خزانہ کو کھول کر رکھ دیا ہے۔ یہ کتاب ایک روحانی مسودہ ہے جس میں صحت کے لحاظ سے زندگی کے ہر قدم اور عمل کے لئے قرآن پاک اور سنتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں رہنمائی ملتی ہے۔ مصنف نے بڑی تحقیق اور محنت کے ساتھ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے تقریباً دو سو بارہ قدرتی جڑی بوٹیوں پر مشتمل نسخے اور ڈیڑھ سو کے قریب وظائف اور اذکار بھی دیئے ہیں جو کہ انشاء اللہ ہر مرض کے لئے شافی علاج ہے۔