د عبدالقادرخان خٹک دیوان تیسرا ایڈیشن

د عبدالقادرخان خٹک دیوان تیسرا ایڈیشن

د عبدالقادر خان خٹک دیوان تیسرا ایڈیشن۔ تحقیق و ترتیب پروفیسر جہاں زیب نیاز ۔ زیر نظر کتاب “د عبدالقادرخان خٹک دیوان” پشتو کی کلاسیکی شاعری کا مجموعہ ہے۔ جس میں پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبدالقادر خان خٹک کی شاعری کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ عبدالقادر خان خٹک عظیم خوشحال خان خٹک کے فرزند ایک عالم، صوفی اور باصلاحیت شاعر تھے ۔ اپنے خاندان اور اپنے عظیم والد کی ادبی روایت کے سرپرست عبدالقادر خان خٹک اپنے انداز کے منفرد شاعر گزرے ہیں ۔ عشق و محبت کے موضوع کا یہ خوبصورت شاعر اس قدر معروف … مزید پرھئے

فراق نامہ از خوشحال خان خٹک

Firaq Nama Khushal Khan Khattak

فراق نامہ خوشحال خان خٹک کے زندانی نغمے جو انہوں نے مغلوں کے قید میں نصنیف کئے. اس میں کوئی شک نہیں کہ خوشحال خاں خٹک نے کئی نئے موضوعات ، اصناف اور افکار کو پشتو ادب میں جگہ دی ہے۔ اور اتنے خوبصورت اور ماہرانہ انداز میں ان اصناف و موضوعات کو پشتو ادب کا حصہ بنایا کہ کوئی بھی پشتو ادب کی تاریخ سے آگاہی نہ رکھنے والا شخص یہ گمان بھی نہیں کرستکا کہ یہ اصناف و موضوعات دراصل خوشحال خان سے پہلے پشتو ادب میں موجود نہیں تھے۔ ان سارے موضوعات ، اصناف اور افکار میں … مزید پرھئے

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشال پشتو کتاب مقدمہ میاں سید رسول رسا۔ اس کتاب میں خوشحال خان خٹک کی زندگی اور کام کے بارے میں تحقیقی مطالعات اور ان کی مشہور کتابیں باز نامہ ، فضل نامہ ، دستار نامہ اور فرہ نامہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ خوشحال خان خٹک ایک مشہور پشتون شاعر ، جنگجو ، اور خٹک قبیلے کا قبائلی سردار تھا۔ انہوں نے سترہویں صدی میں مغلیہ سلطنت کے دوران پشتو نظموں کا ایک بہت بڑا مجموعہ لکھا ، اور پشتونوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے تفرقہ انگیز رجحان کو ترک کریں اور مغل فوج کے خلاف متحد … مزید پرھئے

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

کتاب “د رحمان بابا کلیات” پشتو صوفی شاعر عبدالرحمان بابا کا مجموعہ کلام زیر نظر کتاب ” د رحمان بابا کلیات” پشتو کے مشہور صوفی شاعر عبدالرحمان کے پشتو کلام کا مجموعہ ہے جس میں اُن کے تمام دیوانوں کے قلمی نسخوں کو حروفَ تہجی کے لحاظ سے یکجا کیا گیا ہے۔ پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبد الرحمن مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب بہادر کلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے معتبر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔ آ پ … مزید پرھئے