آزادی کے بعد ناول از ہاورڈ فاسٹ

آزادی کے بعد ناول از ہاورڈ فاسٹ

آزادی کے بعد تاریخی ناول از ہاورڈ فاسٹ یہ ناول امریکی حبشیوں کی جنگِ آزادی کی ایک اسی تصویر ہے جس کے خدوخال دلکش بھی ہیں اور ہیبت ناک بھی۔ اس میں انسانوں کی ان آرزوؤں اور تمناؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے جو ہاتھ میں بندوق لیکر اور اپنا خون بہاکر اپنی مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہوئی ہیں۔ ہاورڈ فاسٹ نے اپنے جادو بھرے قلم سے امریکی رجعت پرستی کے چہرے کو اس طرح بے نقاب کیا ہے کہ وہ اپنی بھیانک صورت چھپا نہیں سکتا اور ترقی اور انسانیت کے حُسن کو وہ تابناکی بخشی … مزید پرھئے

نادار لوگ ناول از عبداللہ حسین

نادار لوگ ناول از عبداللہ حسین

تاریخی ناول نادار لوگ از عبداللہ حسین نادار لوگ عبداللہ حسین کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے. اس ناول کا پہلا ایڈیشن 1996 میں شائع ہوا تھا۔ عبداللہ حسین کا یہ ضخیم ناول برصغیر کی تاریخ کے اٹھتر برس کی سیاسی اور سماجی تاریخ کے حالات بیان کرتا ہے۔ عبداللہ حسین کے اولین ناول “اُداس نسلیں” کے بعد یہ ان کا پہلا ناول ہے جو اتنے وسیع پس منظر میں ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں کی تصویر پیش کرتا ہے۔ اس ناول کی تصنیف میں چھ برس کا عرصہ صرف ہوا ہے، اور امید ہے کہ یہ قارئین کی … مزید پرھئے

اُداس نسلیں از عبد اللہ حسین

اُداس نسلیں از عبد اللہ حسین

اُردو تاریخی ناول “اُداس نسلیں” از عبداللہ حسین اداس نسلیں، عبد اللہ حسین کا تاریخی ناول ہے جسے انہوں نے 1963 ء میں تحریر کیا ۔ ان کا یہ پہلا ناول ہی اردو ادب میں ان کے عروج کا باعث بنا۔ اس ناول نے اپنی اشاعت کے پہلے سال میں آدم جی ادبی ایوارڈ جیتا تھا۔ اسے اردو ادب کا ایک شاہکار اور عظیم ترین ناول سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تحریکِ آزادی اور تقسیم ہند کے حالات و واقعات تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ اُداس نسلیں آج سے نصف صدی قبل لکھا جانے والا ایک ایسا ناول ہے … مزید پرھئے

پرتھال ناول از قمر اجنالوی

پرتھال ناول از قمر اجنالوی

پرتھال قمر اجنالوی کا ایک شاہکار تاریخی ناول ہے۔ یہ ناول جنوبی ہندوستان کی ایک سلطنت کے شہزادے اور ایک عام سی لڑکی کی محبت کی داستان بیان کرتی ہے۔ دونوں کی محبت کی وجہ سے دو ریاستوں کے درمیان خوفناک جنگ شروع ہو جاتی ہے جس میں بہت خونریزی ہوئی، اور سینکڑوں انسانوں کی جانیں ضائع ہوگئی۔ قمر اجنالوی کا اصلی ناوم عبدالستار تھا. وہ ایک بلند پایہ پاکستانی تاریخ دان اور ناول نگار تھے جنہوں نے اردو زبان میں کئے شاہکار ناول تحلیق کئے۔ وہ جولائی 1919 میں ہندوستان کے ضلع امرتسر میں واقع اجنالہ کے مقام پر … مزید پرھئے

کلیسا اور آگ ناول از نسیم حجازی

کلیسا اور آگ ناول از نسیم حجازی

کلیسا اور آگ تاریخی ناول از نسیم حجازی کلیسا اور آگ تاریخی ناول ایک قوم کی المناک داستان کا آخری باب ہے جو قریباً آٹھ صدیاں عروج و زوال کی منازل طے کرنے کے بعد اُس سرزمین سے نابود ہوگئی تھی جہاں آج بھی دنیا بھر کے سیاح اس کی عظمتِ رفتہ کی غیرفانی یادگاریں دیکھنے آتے ہیں۔ اندلس کے مسلمان تقریباً چارسو سال ایک پُرشکوہ سلطنت کے مالک رہے۔ پھر طوائف الملوکی اور لامرکزیت کا شکار ہوئے اور نصرانیوں نے اُن کے انتشار سے فائدہ اُٹھا کر شمال میں پاؤں جمالیے۔ یہ شاندار ناول اسپین میں عیسائی پادریوں کی … مزید پرھئے

شاہین ناول از نسیم حجازی

شاہین ناول از نسیم حجازی

شاہین، ایک اور شاہکار تاریخی ناول از نسیم حجازی شاہین ، نسیم حجازی کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے جس میں 1492 میں سقوطِ غرناطہ اور اسپین سے مسلمانوں کے انخلا کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔ کہانی غرناطہ کے ایک تاریخی کردار بدر بن مغیرہ کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں اسپین کے آخر مسلمان بادشاہ “ابو عبداللہ اور موسیٰ بن ابی غسان کے حالات بھی بیان کئے گئے ہیں۔ یہ ناول ابو عبداللہ اور موسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے تمام تاریخی واقعات کو افسانوی انداز کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ نسیم حجازی نے سقوطِ غرناطہ … مزید پرھئے