محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی

محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی

محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی قرآن کریم، تاریخ و تدوینِ قرآن کریم اور علوم القرآن کے چند پہلوؤن پر یہ خطبات اپریل 2003ء میں خواتین مدرساتِ قرآن کے رو برو دیئے گئے ۔ ان خواتین مُدرسات کی بڑی تعداد ان خواتین پر مشتمل ہے جن کا تعلیمی پس منظر خالص دینی علوم ( تفسیر، حدیث، فقہ، عربی زبان اور کلام وغیرہ) میں تخصص کا نہیں ہے۔ اس تخصص کے نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے بعض کے درسِ قرآن میں بعض اوقات ایسے پہلو رہ جاتے ہیں جن میں مزید بہتری کی گنجائش محسوس ہوتی ہے۔ اس … مزید پرھئے

محاضراتِ حدیث از ڈاکٹر محمود احمد غازی

محاضراتِ حدیث از ڈاکٹر محمود احمد غازی

محاضراتِ حدیث از ڈاکٹر محمود احمد غازی قبل ازیں محاضراتِ قرآنی کے عنوان سے علومِ قرآن، تاریخ قرآن مجید، اور تفسیر سے متعلق موضوعات پر بارہ خطبات پر مبنی ایک جلد طلبہ علومِ قرآنی کی خدمت میں پیش کی جاچکی ہے۔ زیرنظر جلد اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ اس میں حدیث، علوم حدیث، تاریخ و تدوینِ حدیث اور مناہج محدثین سے متعلق موضوعات پر بارہ خطبات پیشِ خدمت ہیں۔ یہ خطبات 2003 ء کے دوران ادارہ “الھدا” کے تعاون سے ادارہ ہی کے اسلام مرکز کے وسیع ہال میں دئیے گئے۔ شرکاء میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بہت … مزید پرھئے

محاضراتِ فقہ از ڈاکٹر محموداحمدغازی

محاضراتِ فقہ از ڈاکٹر محموداحمدغازی

محاضراتِ فقہ از ڈاکٹر محموداحمدغازی زیر نظر کتاب فقہ اسلامی کی تاریخ، تدوین اور تجدید کے موضوع پر بارہ دروس کا مجموعہ ہے۔ سلسلہ محاضرات کی یہ تیسری کڑی قارئین کے خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی دو جلدیں ” محاضراتِ قرآنی” اور ” محاضراتِ حدیث” کے عنوان سے پیش کی جاچکی ہیں۔ زیر نظر جلد فقہ اسلامی کے ایک عمومی تعارف پر مشتمل ہے۔ جس میں فقہ اسلامی کے چند اہم پہلوؤں کو بارہ عنوانات کے تحت سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ فقہ اسلامی ایک بحرِ ناپیدا کنار ہے ، جس کی وسعتوں کو … مزید پرھئے

محاضراتِ سیرت از ڈاکٹر محمود احمد غازی

محاضراتِ سیرت از ڈاکٹر محمود احمد غازی

محاضراتِ سیرت از ڈاکٹر محمود احمد غازی زیرنظر کتاب سلسلہ محاضرات کی چوتھی کڑی ہے۔ اس سے قبل محاضراتِ قرآنی، محاضراتِ حدیث اور محاضراتِ فقہ کے ناموں سے تین جلدیں پیش کی جاچکی ہیں۔ یہ محاضرات سیرت سے نہیں علم سیرت سے بحث کرتی ہے۔ سیرت پر اُردو زبان میں ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ سیرت کے اس کتب خانے میں درجنوں کتابیں تاریخِ سیرت میں نمایاں ترین جگہ پانے کی مستحق ہیں اور ایک سے ایک بڑھ کر ہیں۔ تاہم ہماری زبان میں تاریخِ سیرت، تدوینِ سیرت اور مناہجِ سیرت پر مواد نسبتاً کمیاب ہے۔ اُردو دان قارئین سیرت کی … مزید پرھئے

محاضرات معیشت و تجارت از ڈاکٹرمحموداحمدغازی

محاضرات معیشت و تجارت از ڈاکٹرمحموداحمدغازی

محاضرات معیشت و تجارت از ڈاکٹرمحموداحمدغازی سلسلہ محاضرات کی یہ چھٹی جلد ہے جو پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ اس جلد کا موضوع معیشت و تجارت کے بارے میں شریعت کے احکام کا ایک عمومی اور اجمالی تعارف ہے۔ آج کی دُنیا میں معیشت و تجارت اور مالیات کے مسائل نے وہی اہمیت حاصل کرلی ہے جو آج سے ساٹھ ستر سال قبل سیاست اور ریاست کے مسائل کو حاصل تھی۔ بیسویں صدی کے اوائل سے صدی کے تقریباً وسط تک کا زمانہ ریاست اور سیاست کے مسائل و افکار کی بحث … مزید پرھئے

محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی

محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی

محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی سلسلہ محاضرات کی پانچویں جلد “مخاضراتِ شریعت” قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ محاضراتِ شریعت ڈاکٹر محموداحمدغازی کے بارہ خطبات پر مشتمل مجموعہ ہے۔ ان محاضرات میں کوشش کی گئی ہے کہ شریعتِ اسلامیہ کا ایک جامع اور بھرپور تعارف پیش کیا جائے اور اس کی بنیادی عناصر اور ابواب کو ٹھیک ٹھیک اس طرح پیش کیا جائے جس طرح تاریخِ اسلام کے مستند، معتمد اور معتبر فقہاء، متکلمین اور اصحاب تزکیہ نے اس کو سمجھا اور بیان کیاہے۔ جہاں جہاں شریعت کے موقف کو سمجھنے میں بعض لوگوں سے علطیاں ہوئی ہیں یا … مزید پرھئے