محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی 717

محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی

محاضراتِ شریعت از ڈاکٹر محموداحمدغازی

سلسلہ محاضرات کی پانچویں جلد “مخاضراتِ شریعت” قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ محاضراتِ شریعت ڈاکٹر محموداحمدغازی کے بارہ خطبات پر مشتمل مجموعہ ہے۔ ان محاضرات میں کوشش کی گئی ہے کہ شریعتِ اسلامیہ کا ایک جامع اور بھرپور تعارف پیش کیا جائے اور اس کی بنیادی عناصر اور ابواب کو ٹھیک ٹھیک اس طرح پیش کیا جائے جس طرح تاریخِ اسلام کے مستند، معتمد اور معتبر فقہاء، متکلمین اور اصحاب تزکیہ نے اس کو سمجھا اور بیان کیاہے۔ جہاں جہاں شریعت کے موقف کو سمجھنے میں بعض لوگوں سے علطیاں ہوئی ہیں یا شریعت کی تعلیم اور قواعد و احکام کے بارے میں کچھ حلقوں میں کسی قسم کی غلط فہمیاں یا الجھنیں پائی جاتی ہیں ان کو دور کرنے کی بھی مقدور بھر کوشش کی گئی ہے۔
شریعت کی عمومی اور جامع تعارف کے ساتھ یہ بات بھی شعوری طور پر پیش نظر رکھی گئی ہے کہ شریعت کو محض نظری انداز سے نہ دیکھا جائے اور اس کو کسی خلا میں بیان کرنے کی سعی نہ کی جائے، بلکہ شریعت کو امتِ مسلمہ کے عالمگیر اور بین الانسابی کردار کے پس منظر میں دیکھا، سمجھا اور بیان کیا جائے اور سلامی شریعت کو مسلم معاشرہ کی سب سے موثر، سب سے قوی اور سب سے زیادہ جامع قوتِ محرکہ کے طور پر نمایاں کیا جائے۔
یہ محاضرات ، اسلام آباد اور دوحہ (قطر) کی مختلف مجالس میں مختلف اوقات میں پیش کئے گئے تھے۔ ان مجالس میں وقفے بھی بہت طویل آتے رہے اور سامعین بھی بدلتے رہے۔ اس لئے بعض موضوعات میں تکرار بہت پیدا ہوگئی ہے۔ چونکہ یہ تکرار بعض اہم موضوعات کے بارہ میں ہے اس لئے اس کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ امید ہے کہ قارئین کرام کتاب اور مولف کی اس کمزوری سے بھی (دوسری بہت سی کمزوریوں کی طرح) درگزر فرمائیں گے۔
ان محاضرات میں سے بعض کا نقش اولین اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں جنوری 2088ء میں پیش کیا گیا تھا۔ تاہم اس مجموعہ میں بیشتر محاضرات وہ ہیں جو دوحہ (قطر) کی مختصر اور محدود مجالیس میں پیش کئے گئے تھے۔ ان فطری محاضرات کو ٹیپ ریکارڈر سے صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے کا کام ڈاکٹر محمود احمدغازی کی بیٹی “حافظہ حفصہ زینب غازی نے بہت محنت اور لگن سے کیا۔ اللہ تعالیٰ اُس کو جرائے خیر ، عمرطویل ، علم و عمل اور صحت و عافیت کی دولت سے مالامال فرمائیں اور اس کاوش کو اس کے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں۔
اس جلد میں جو موضاعات شمال کئے گئے ہیں ۔ ان میں ، اسلامی شریعت کا تعارف، حصوصیات، مقاصد اور حکمت، امتِ مسلمہ اور مسلم معاشرہ، احلاق اور تہذیبِ احلاق، اسلامی شریعت اور فرد کی اصلاح و تربیت، اسلام میں ادراہ خاندان اور اس کی اہمیت، ریاست و حکومت کے باب میں شریعت کی ہدایات، تزکیہ اور احسان، عقیدہ و ایمانیات، نظامِ شریعت کی اولین اساس، علمِ کلام، عقیدہ و ایمانیات کی علمی تشریح و تدوین، اسلامی سریعت دور جدید میں اور اسلامی شریعت کا مستقبل اور ملتِ اسلامیہ کا تہذیبی ہدف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں