لاحاصل از جمیل الدین عالی

لاحاصل مجموعہ اردو شاعری از جمیل الدین عالی

لاحاصل مجموعہ اردو شاعری از جمیل الدین عالی زیرنظر کتاب” لاحاصل” جمیل الدی عالی کی شاعری کا دوسرا مجموعہ ہے. اس مجموعے میں‌اُن کی زندگی کا سب سے بہترین کلام کا انتخاب شامل ہے. جمیل الدین عالی کی شاعری کا پہلا مجموعہ ” غزلیں، دوہے، گیت” 1958ء میں چھپا تھا۔ اس کا استقبال بھی خاصا شاندار ہوا تھا۔ اس وقت پاکستان کے نئے غزل گو شاعروں میں وہ اور ناصر کاظمی مرحوم دو نمایا معاصر کہلاتے تھے۔ مگر عالی جی محض غزل کے شاعر نہ تھے، ان کے گیت بھی عجب رنگ اور رس رکھتے تھے، لیکن ان کی سب … مزید پرھئے

تماشہ میرے آگے سفرنامہ از جمیل الدین عالی

تماشہ میرے آگے سفرنامہ از جمیل الدین عالی

اردو سفرنامہ ” تماشہ میرے آگے” تحریر جمیل الدین عالی تماشا میرے آگے جمیل الدین عالی کے سفرنامے کی دوسری جلد ہے، جس میں ان کے جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے سفر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس سفرنامے کی پہلی جلد “مجھ سے آگے کی دنیا” میں ایران، عراق، لبنان، مصر، دہلی، روس، فرانس اور برطانیہ کے سفر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ طویل ترین سفرنامہ پہلی بار روزنامہ جنگ کراچی کے سنڈے ایڈیشن میں 1963 سے 1966 تک چھپا اور قارئین میں مقبولیت کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا۔ اس سفرنامے کے کچھ حصوں کا … مزید پرھئے

دنیا مرے آگےسفرنامہ از جمیل الدین عالی

دنیا مرے آگےسفرنامہ از جمیل الدین عالی

اردو سفرنامہ “دنیا میرے آگے” تحریر جمیل الدین عالی دنیا مرے آگےجمیل الدین عالی کے عالمی سفرنامے کی پہلی جلد ہے۔ جس میں سفرِ ایران ، عراق ، لبنان ، مصر ، دہلی ، روس ، فرانس اور برطانیہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔ اس سفر نامے کی دوسری جلد “تماشا میرے آگے ” میں مغربی جرمنی ، ہالینڈ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ، اور امریکا کے سفروں کے احوال شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے اس سفرنامے میں روایتی بیان سے گریز کرنے میں جو پہل کی ا س کی اتباع بعد کے بہت سے سفر نامہ نگاروں نے بھی کی … مزید پرھئے

غزلیں، دوہے ، گیت از جمیل الدین عالی

غزلیں، دوہے ، گیت از جمیل الدین عالی

کتاب “غزلیں، دوہے ، گیت” تحریر جمیل الدین عالی زیر نظر کتاب جمیل الدین کی اردو شاعری کا ایک بیش بہا مجموعہ ہے، جس میں اُن کی غزلوں، دوہوں‌اور گیتوں کو شامل کیا گیا ہے. “غزلیں، دوہے ، گیت” جدید اردو شاعری کے اُن چند نمائندہ مجموعوں میں سے ہے ، جنہوں نے اسلوب و اظہار کے نئے راستے دکھائے اور ایک نئے لہجے اور ایک نئی آواز کی موجودگی کا احساس دلایا۔ ہماری نئی شاعری پر “غزلیں، دوہے، گیت” کے اثرات اتنے واضح ہیں کہ انہیں بآسانی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ غزل کی کلاسیکی آہنگ میں ایک نئے لہجے … مزید پرھئے

دوہے از جمیل الدین عالی

دوہے از جمیل الدین عالی

کتاب کا نام : دوہے تحریر: از جمیل الدین عالی زیر نظر کتاب “جمیل الدین عالی کے دہوں کا مجموعہ ہے۔ دوہا اردو شاعری کا ایسا صنف ہے جس میں ایک شعر دو لائنوں پر مشتمل ہوتا ہے جو اپنے آپ میں مکمل اور کسی اور چیز سے متعلق نہیں ہوتا۔ بنیادی طور پر دوہا ایک دو سطری نظم کو کہتے جسے شاعر عام طور پر اخلاقی سبق کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ جمیل الدین عالی اردو ادب کی ایک ہمہ جہت اور ہمہ صفت شخصیت ہیں۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت کا اظہار زندگی میں بھی کئی سطحوں … مزید پرھئے

ارمغان عالی جمیل الدین عالی فن اور شخصیت

ارمغان عالی جمیل الدین عالی فن اور شخصیت

کتاب: ارمغان عالی جمیل الدین عالی فن اور شخصیت تحریر: متفرق مصنفین زیر نظر کتاب جمیل الدین علی کی شخصیت اور فن پر مضامین کا وسیع مجموعہ ہے، جو اردو ادب کے نامور ادیبوں اور دانشوروں نے لکھے ہیں.ان مضامین میں جمیل الدین عالی کی ادبی کاوشوں اور اُن کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں‌ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ نواب زادہ جمیل الدین عالی پاکستان کے معروف شاعر، نامور نقاد،ڈرامہ نگار، مضمون نگار، اعلی پائے کا سفرنامہ نگار، منفرد کالم نگار اور عالم تھے. عالی صاحب اردو ادب کا ایک انتہائی قابل احترام نام ہے جنہوں نے غزل اور … مزید پرھئے