آتش فشاں ناول مکمل ۱۳ حصے از اقبال کاظمی. ظلم و ستم کے شعلوں میں جلنے والے ایک معصوم ذھن کی سرگزشت. اُس ٹمٹماتے چراغ کا فسانہ جو اچانک آندھیوں کی زد پہ آ گیا تھا. آپ سب کے لئے اقبال کاظمی مرحوم کے زندہ قلم سے.جاُسوسی ڈائجسٹ کا ایک انتہائی مقبول اور تہلکہ خیز سلسلہ جو مدتوں قارئین کے دلوں کی دھڑکن بنا رہا۔
وہ اپنے ماں باپ کے بہیمانہ قتل کا عینی شاہد تھا۔ اس کے سینے میں ایک قبرستان آباد تھا اور اس کا دماغ کسی آتش فشاں کی طرح اُبل رہا تھا۔ اس کے شب و روز کی ہر کروٹ اس کے لئے نت نئے ہنگاموں کی پیامبر تھے۔ بے رحم و سفاک قاتل اسے بھی صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔ وہ اپنے دشمنوں کو خوب جانتا پہچانتا تھا لیکن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ اس کو ایسی پناہ گاہ کی تلاش تھی ۔ جہاں وہ ان درندوں سے محفوط رہ کر خود کو اتنا توانا و طاقت ور بنا سکے کہ وہ اس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں۔ بالاخر قدرت اسے ایک ایسی جگہ لے گئی جہاں اس کی زندگی ایک نئے سانچے میں ڈھلنے والی تھی۔
اس کا نام وجدان رکھا گیا مگر زمانے کی سختیوں اور حالات کی چیرہ دستیوں نے اسے آتش فشاں بنادیا۔ وہ اپنے دشمنوں کو انصاف کے ترازو میں تولنے کا خواہاں تھا یہی خواہش اسے ایک ایسی تربیت گاہ میں لے گئے جہاں پہنچ کر اس کی دنیا ہی بدل گئی۔ شاؤلن ٹیمپل میں فنون حرب و ضرب کے ماہر ہاتھوں نے اُس گوشت و پوست کے انسان میں پارا بھر کر اُسے آتش و آہن کا ایک ایسا بے مثال شاہکار بنادیا۔ اُس کا ذہن کمپیوٹر کی طرح حساس اور ہاتھ پاؤں کسی برقی مشین سے زیادہ فعال ہوگئے۔ وہ ایک ایسے طوفان کا روپ دھار گیا جس میں شعلوں کی لپک اور بجلی کی چمک تھی، تلواروں کی جھنکار اور چیتے کی للکار تھی۔ پھر وہ اپنے حریفوں پر قہر بن کر نازل ہوا اور اُنہیں حرفِ غلط کی طرح مٹا تا چلا گیا۔ ظلم و جبر کی فضا میں سانس لینے والے ایک سراپا انتقام، چھلنی کلیجا شخص کی لرزہ حیز داستان۔
آتش فشاں ناول ۱۳ حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصہ اپنے آپ میں ایک مکمل ناول ہے جسے ہم پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کررہے ہیں۔ مکمل ۱۳ حصے مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے لئے ذیل میں موجود لنکس سے استفادہ کریں۔ شکریہ!