546

کتاب الرُوح از علامہ حافظ ابنِ قیم الجوزیہ

کتاب الرُوح، رُوح کا انسائیکلوپیڈیا ۔ تحریر علامہ حافظ ابنِ قیم الجوزیہ۔ مترجم مولانا عبدالمجیدصدیقی صاحب۔

رُوح کیا ہے؟ روح کہاں سے آتی اور کہاں جاتی ہے؟ کس طرح آتی اور کس طرح جاتی ہے؟ اس کے آنے سے جسم کس طرح آباد اور جانے سے کس طرح ختم ہوجاتا ہے؟
زیرنظر کتاب عالم اسلام کے مایہ ناز محقق اور مصنف علامہ حافظ ابن قیم کی گراں قدر تصنیف ہے جس میں علامہ صاحب نے قرآن و سنت کی روشنی میں رُوح سے متعلق 21 مختلف سوالات کے جوابات دئیے ہیں اور روح سے متعلق ہر زاویہ سے سیر حاصل بحث کی ہے۔ آپ علامہ کے اس کاوش کو بلاشبہ رُوح کے موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا قرار دے سکتے ہیں۔ کتاب “الروح” کا عمیق مطالعہ انسان میں خوفِ خُدا پیدا کرتا ہے اور بُرے اعمال سے مجتنب رہنے اور توبہ کا میلان دل میں پیدا کرتا ہے۔
اس کتاب کا اُردو ترجمہ مولانا عبدالمجیدصدیقی صاحب فاضل جامعہ اشرفیہ کے قلم کا نتیجہ ہے جو نہایت صاف، سلیس اور رواں ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اُن کی اس کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین
کتا ب الروح ہم اپنے قارئین کے مطالعہ کے لئے پاکستان ور چوئل لائبریری پر آنلائن پیش کررہے ہیں۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں