کیا آپ کو معلوم ہے؟ جلد اول از مفتی محمد اکمل عطا قادری
کتاب ” کیا آپ کو معلوم ہے؟” مولف مفتی محمد اکمل عطا قادری عطاری۔ بے شمار عام ہو جانے والی خطاؤں اوور غلطیوں کی نشاندہی کرنیوالی ایک بینظیر تالیف۔ مختلف گناہوں کی معرفت اور غلط فہمیوں کے ازالے میں معاون منفرد اندازِ تحریر پر مبنی فقہی مسائل کا اچھوتا مجموعہ۔
اصلاحِ معاشرہ کے سلسلے میں دیگر بہت سے کتب منظرعام پر لانے کے بعد ایک مزید کوشش آپ کے سامنے ہے ۔ اس منفر کتاب میں معاشرے میں ہونے والی بے شمار ایسے گناہوں اور عام ہوجانے والی غلط فہمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جن کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہونے کی بناء پر عوام و خواص کی اکثریت گناہوں کے ارتکاب، جھوٹ روایت کرنے ، مبتلائے بے ادبی اور راہِ گمراہی کی جانب مائل ہوتی یا کرتی نظرآتی ہے۔
انشاءاللہ عزوجل، اس کتاب کا مطالعہ قارئین کرام کو قدم قدم پر حیرت میں مبتلا کردے گا اور دورانِ مطالعہ دلچسپی کم نہیں ، بلکہ بڑھتی ہوئی محسوس ہوگی۔ نیز بعد مطالعہ اپنی معلومات میں بے پناہ اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ حصولِ معلوماتِ کثیرہ کے ساتھ ساتھ امید ہے کہ بے شمار گناہوں کے ارتکاب سے حفاظت میں آسانی بھی میسر آئے گی۔
کتاب کیا آپ کو معلوم ہے؟ کی دو جلدیں ہیں جو کہ پاکستان ورچوئل لائبری پر قارئین کے مطالعے کے لئے دستیاب ہے۔ جلد اول ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں ۔ جلد دوم کا مطالعہ کرنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔ شکریہ!