نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی از پروفیسر ڈاکٹر نور محمدغفاری 429

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی از پروفیسر ڈاکٹر نور محمدغفاری

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی تحریر پروفیسر ڈاکٹر نور محمدغفاری

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،جس میں تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔اسلام تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں خریدار اور فروخت کنندہ دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ۔اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے ساتھ دھوکہ یا فریب کا اندیشہ ہو۔ اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔ سودخواہ کسی غریب سے لیاجائے یا کسی امیر یا سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سےمعاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، سنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔
زیر تبصرہ کتاب’’ نبی کریمﷺ کی معاشی زندگی‘‘ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد غفاری کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں معاشی مسائل اور ان کا حل پیش کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے درجات میں اضافہ فرمائے۔آمین
کتاب ” نبی کریم ﷺ کی معاشی زندگی” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں ۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں