فضائل صحابہ اردو از امام احمد بن حنبل 28

فضائل صحابہ اردو از امام احمد بن حنبل

فضائل صحابہ اردو از امام احمد بن حنبل. اردو ترجمہ از نوید احمد بشار

امامِ اہلِ سنت، ابوعبداللہ احمد بن حنبل کی زیرِنظر کتاب “فضائلِ صحابہ” اُن مقدس ہستیوں کے فضائل اور مناقب کا مجموعہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کے لئے چُنا اور “رضی اللہ عنہم” کا تمغہ دیا۔ نبی اکرم ﷺ نے انہیں “خیرالقرون” کی سند سے نوازا، جنہوں نے جہاں دُنیا کو خوبصورتی بخشی، ساتھ ہی اہلِ دنیا کو زندگی کے لیل و نہار بسر کرنے کا ڈھنگ بھی سکھایا, اور جن کی محبت ہمارے ایمان کا جزو لاینفک ہے اوراُن کے ساتھ بغض نفاق کی علامت ہے۔
اصل کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی، اس لئے اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ اس کو اردو کے قالب میں ڈھالا جائے۔ جناب نوید احمد بشار نے اس کام کو نہایت محنت شاقہ اور عرق ریزی سے سرانجام دیا۔ موصوف نے انتہائی علمی اور معیاری ترجمہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے آسان فہم ، شگفتہ اور شائستہ الفاظ کا چناؤ کیا ہے۔ کتاب مترجم کی ان تھک محنت اور کوششوں کی آئینہ دار ہے جو اپنی جامعیت کی وجہ سے جہاں علماء و طلبا کے لئے مفید ہے، وہاں عوام الناس کے لئے بھی مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں