فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ : تحریر ڈاکٹر ساجد امجد۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی حالاتِ زندگی پر خوبصورت کتاب۔
اللہ کے تمام برگزیدہ بندوں کی خوبی یہ رہی ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو نہ دکھ پہنچایا نہ تکلیف دی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اس لحاظ سے ایک انتہائی بلند مقام پر فائز ہوئے اور آپ کو خود لوگوں نے، جن میں اکثریت کفّار کی تھی، غریب نواز کا لقب دیا۔ آپ کو خواب میں رسولِ اکرم ﷺ نے ہندوستان کی ولایت بخشی اور اجمیر کو اپنا مستقر بنانے کا حکم دیا۔ اُدھر ہندوستان کے مہاراجہ پرتھوی راج کے نجومی یہ پیش گوئی کرچکے تھے کہ دور دیس سے ایک دبلا پتلا، داڑھی ولا، چوڑی پیشانی والا شخص آئے گا جس کے ہونٹوں پر مسکان ہوگی اور وہ پرتھوی راج کی سلطنت کو تباہ کردے گا۔ اور پھر جب خواجہ معین الدین چشتیؒ اپنے چالیس ہمراہیوں کے ساتھ طویل فاصلے طے کرتے ہوئے اجمیر پہنچے تو نہ راستے میں اور نہ یہاں آپ کو کوئی روکنے والا تھا۔ صرف آپ کی زندگی ہی ہندوستان میں تبدیلیوں کا سبب نہ بنی، بلکہ آپ کی رحلت کے بعد بھی آپ کا مزار مرجعِ خلائق بنا ہوا ہے۔
کتاب فاتحِ قلوب “خضرت خواجہ غریب نوازؒ” قارئین کے مطالعہ کےلئے پاکستان ورچوئل لائبریری پر آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔