خطوط ہادی اعظم از سید فضل الرحمان 380

خطوط ہادی اعظم ﷺ از سید فضل الرحمٰن

کتاب خطوط ہادی اعظم ﷺ از سید فضل الرحمٰن

زیر نظر کتاب میں حضور نبی کریم ﷺ کے چھ خطوط جو کہ اصل حالت میں دسیاب ہیں ، کے عکس اردو ترجمہ اور مکتوب الیہ کے حالات اور اس کے ردعمل کا تفصیل سے تذکرہ کیا گیا ہے۔ خطوط کے دریافت ہونے کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔ تمام حالات و واقعات مستند و مشہور ماخذ سے لئے گئے ہیں اور جو بات جہاں سے لی گئی ہے اس کا مکمل حوالہ دیا گیا ہے۔
حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر اپنی نوعیب کے اعتبار سے منفرد اور نہایت جامع کتاب ہے۔ اس میں بعض ایسی تفصیلات موجود ہیں جو عام کتابوں میں نہیں ہیں۔ یہ کتاب اپنی نوعیت و اہمیت کے لحاظ سے بہت بیش قیمت ہے۔ محترم حافظ صاحب نے کتاب میں مستند حالات و واقعات جمع کئے ہیں اور کتاب عوام و خواص کے پڑھنے کے لئے بہترین ہے۔
کتاب کے چند اہم عنوانات یہ ہیں:
حضورؐ کی مکی زندگی، ہجرتِ مدینہ، مدنی زندگی، حجتہ الوداع اور آپؐ کی وفات پر تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
اسوۃ حسنہ، مکاتیب و فرامین اور مقاصدِ نبوت وغیرہ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
امورِ سلطنت، اسلام کا تصورِ حکمرانی، ریاست کے بنیادی ارکان ، اسلامی ریاست کا تصور، مسلم معاشرہ کی تشکیل، دنیا کا پہلا تحریری دستور، امن و استحکام کے قرآنی اصول او رعہد نبوی کا نظامِ حکومت جیسے اہم موضوعات اس کتاب کی امتیازی خصوصیات ہیں۔
اسلامی نظامِ معیشت ، تقسیمِ دولت کا اسلامی نظریہ، سودی کاروبار کے نقصانات، ارتکاز دولت کا انسداد وغیرہ امور تفصیل سے واضح اور محققانہ انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔
اسلوبِ بیان کی سلاست و دلکشی کے ساتھ ساتھ مواد کی فراہمی میں نہایت تحقیق و احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔
کتاب ” خطوط ہادی اعظم ” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاونلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لینک سے استفادہ کریں.

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

2 تبصرے “خطوط ہادی اعظم ﷺ از سید فضل الرحمٰن

  1. میرے محترم ھافظ سید فضل الرحمان صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں اپنے والد سید زوار حسین شاہ کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے کئی کتابوں کے مصنف ہیں ان کی کاوشیں اسلامی بکس میں بہترین اجافہ ہیں اللہ تعلی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور صحت والی لمبی عمر سے نوزے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں