397

تسکین الصدور مولف مولانامحمدسرفراز خان صفدر

تسکین الصدور تحقیق احوال الموتیٰ فی البرزخ والمقبور مولف ابوالذاہد محمدسرفراز خان صفدر خطیب جامع مسجد گکھڑ و صدر مدرس مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ۔ ناشر مکتبہ صفدریہ مدرسہ نصرۃالعلوم نزد گھنٹہ گھر گوجرانوالہ۔

اس کتاب میں قرآن کریم ، صحیح احادیث اور حضراتِ سلف صالحین ؒ کی واضح عبارات سے قبر کا مفہوم اور راحت و عذاب قبر کے بارے میں اسلامی نظریہ بیان کیا گیا ہے۔ اور صحیح احادیث اور ٹھوس عبارات سے قبر میں اعادہ روح پر نفیس اور مدلل بحث کی گئی ہے۔ نیز حضرات انبیاء کرام کی قبور میں حیات اور عندالقبور ان کے سماع پر واضح دلائل اور براہین سے تحقیق کی گئی ہے اور عام سماعِ موتیٰ پر بھی مختصر مگر اصولی بحث کی گئی ہے اور مسلہ توسل پر بھی سیرحاصل بحث کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں کئے گئے جملہ اعتراضات کے کُتب تفسیر و عقائد، شروح حدیث اور فقہ سے مُسکت جوابات عرض کئے گئے ہیں۔ نیز اس طبع میں تسکین الصدور پر کئے گئے قابل توجہ اعترضات کا بھی خوب جائزہ لیا گیا ہے۔
کتاب پاکستان ورچوئل لائبری کے قارئین کی دلچسپی اور مطالعہ کے لئے پیش خدمت ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں