بورک مٹیریا میڈیکا اُردو ترجمہ

بورک مٹیریا میڈیکااردو از ڈاکٹر ولیم بورک

بورک مٹیریا میڈیکا اُردو ترجمہ ، جدید اضافہ 150 میڈیسن. مصنف: ڈاکٹر ولیم بورک. ترجمہ از ڈاکٹر احمدحسن عسکری

محترم قارئین، زیر نظر کتاب بورک میٹریا میڈیکا کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب علم الادویہ کے خزانے کا قیمتی موتی ہے، جو عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کے لئے علم کی شمع کے طور پر کام دے رہا ہے۔ اس سے قبل اس کے کئے تراجم مارکیٹ میں موجود ہیں۔ یہ ترجمہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے لیکن اس میں کچھ فرق ہے۔ وہ یہ کہ بعض تراجم میں ڈاکٹر ولیم بورک کی طرف سے درج غیر ہومیوپیتھک طبی مشوروں کا ترجمہ نہیں کیا گیا مزید یہ کہ ڈاکٹر صاحب نے بعض مقامات پر دوا کو بطور اجنکشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اسے بھی نظرانداز کیا گیا۔ قطع نظر اس کے کہ کوئی ہومیوپیتھ مذکورہ باتوں سے اختلاف کرے مترجم نے اپنے ترجمہ میں ان باتوں کو بھی شامل کیا ہے۔ کیونکہ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ جب ترجمہ کیا جائے تو جو ڈاکٹر ولیم بورک نے تحریر کیا ہے ان سب باتوں کا ترجمہ کیا جائے ۔ اس میں اپنی پسند یا ناپسند کے مطابق باتیں حذف نہ کریں۔
مزید یہ کہ ڈاکٹر صاحبان کے فائدہ کے لئے بورک میٹریا کے علاوہ کچھ ادویات کا اضافہ بھی شامل ہے جو کہ ان کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ اضافہ شدہ ادویات دیگر تراجم کے ساتھ بھی مل جائیں گی لیکن غیر مادی عناصر سے تیار ہونے والی چند ادویات اس کتاب کے علاوہ کسی دوسری ترجمہ والی کتاب میں نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ اضافہ شدہ ادویات کا سوچ سجمھ کر انتخاب کیا گیا ہے۔ بعض ادویات جو بورک میٹریا میڈیکا میں درج ہیں ان کےا لکلائیڈ سے تیار ہونے والی ادویات کو اضافہ شدہ ادویات میں شامل کیا گیا ہے۔ بعض ادویات اہمیت کی حامل ہیں لیکن اکثر کتب میں ان کو نظر انداز کیا گیا ہے ایسی بہت سی ادویات کو اس کتاب کی زینت بنایاگیا ہے۔ جس سے اس کے افادیت بہت بڑھ گئی ہے۔
کتاب ” بورک میٹریا میڈیکا اردو” قارئین کے مطالعہ کے دسیتاب ہے۔ ڈاؤنلوڈکرنے کے لئے نیچے موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں ۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں