ٍ
اردو تاریخی ناول ” اندھیروں کے قافلے” تحریر خان آصف
اندھیروں کے قافلے ایک تاریخی داستان ہے جس میں سلطان غیاث الدین بلبن کی داستان حیات بیان کی گئی ہے. غیاث الدین بلبن کی داستان حیات کا ورق ورق انقلاب کی خوں رنگ اور سنہری عبارتوں سے آراستہ تھا، جو آسمان پر تحریر کردیا گیا تھا وہ زمین پر نازل ہوکر رہا. پہلے عروج، پھر زوال اور پھر عروج.
یہ ایک ایسے بہادر، غیرت مند اور جذباتی نوجوان کی داستانِ محبت ہے جس نے ایک لڑکی کی خاطر اپنی زندگی سے کیا ہوا عہدِ وفا توڑدیا۔ شب و روز بدل ڈالے، اپنا سب کچھ لُٹا کر امر ہوگیا۔ جو جابرانِ وقت کے جور و ستم کے آگے نہیں جھکا اور شہنشاہِ وقت کے بے رحم انصاف کی بھینٹ چڑھ گیا۔ یہ ایک ایسے سوختہ جاں کی دردناک کہانی ہے جس نے ایک سفاک لڑکی کے دل کی سنگلاخ زمین پر وفا کے پھول کھلانا چاہے ، مگر حرص و ہوس اور نفرتوں نے اُس کی شمعِ محبت کو بجھا دیا.
خان آصف مرحوم نے یہ کہانی 1988ء میں اخبارِ جہاں میں قسط وار لکھی تھی۔ اُس وقت اس کہانی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ جس کی بنیادی وجہ اس کہانی کا مرکزی خیال اور دلکش منظر کشی تھا، جو پڑھنے والوں کے انہماک کو ٹوٹنے نہیں دیتا۔ اب کتابی صورت میں قائین کو یہ ناول اختتام تک اپنے سحر سے آزاد نہیں ہونے دے گا۔ امید ہے کہ تاریخ کا یہ گمشدہ محبت نامہ قارئین کی توقعات پر پورا اُترے گا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں