اصحابِ بدر ازقاضی محمدسلیمان سلمان منصورپوری
حق و باطل اورکفرواسلام کے درمیان پہلا معرکہ بدر کے مقام پر ہوا جس کے نتائج پر دنیائے کفر آج تک ورطہ حیرت میں ہے کہ کس طرح تین سوتیرہ مسلمانوں نے کسمپرسی کی حالت میں سازوسامان اور اسلحہ سے لیس ایک بڑے لشکر کو شکست سے دوچار کیا۔ اس معرکے میں کفار کو نہ صرف ذلت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اپنے سرداروں سے بھی ہاتھ دھونے پڑے کیونکہ چند ایک کے علاوہ تمام سردار اس جنگ میں مارے گئے تھے۔
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اُتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطاراب بھی
اللہ رب العزت نے اس دن کو “یوم الفرقان” قرار دیا ہے۔ یعنی حق اورباطل کے درمیان فرق والا دن، کیونکہ بعدازاں دینِ اسلام کو مسلسل غلبہ حاصل رہا اور دنیا کے مختلف خطوں میں اس کی دعوت پہنچی۔
اس مبارک معرکے میں شریک جلیل القدر صحانہ کرام رضی اللہ عنہما جو تمام مغفور قرار دئے گئے، ان کا تعارف اور حالات جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے تاکہ موجودہ حالات میں اپنی اصلاح کرکے احقاق حق اور ابطالِ باطل کے لئے اپنے آپ کو تیار کرسکے۔
زیرنظر کتاب “اصحابِ بدر” مشہور سیرت نگار قاضی محمدسلیمان سلمان منصورپوری کی تالیف ہے جس میں انہوں نے معروف روایات کے مطابق جمیع اصحابِ بدر کا احاطہ کیا ہے۔ آسان فہم انداز میں ہر بدری صحابی کا مختصر تذکرہ صفحہ قرطاس پر منتقل کیا ہے جو یقینا لائقِ تحسین کاوش ہے۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔ شکریہ
ڈاؤنلوڈکریں