Adhoori Aurat novel by Munazza Saleem

ادھوری عورت ناول تحریر محترمہ منزہ سلیم

اردو سماجی و اصلاحی ناول ” ادھوری عورت” تحریر پروفیسر منزہ سلیم

منزہ سلیم ۱۳ جنوری ۱۹۵۱ ء کولاہور میں پیدا ہوئیں۔ ۱۹۷۳ء میں زرعی یوینورسٹی لائل پور سے رورل سوشیالوجی میں ایم۔اس۔سی کی۔ زمانہ طالب علمی میں یونیورسٹی کے مجلہ “کشتِ نو” کے اُردو حصہ کی ایڈیٹررہیں۔ ۷۲۔۱۹۷۱ء میں یونیورسٹی سے بہترین نثرنگار کا انعام حاصل کیا۔ انھیں حلقہ اربابِ ذوق لائل پور کی پہلی خاتون رُکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حلقہ کی مختلف نشستوں میں افسانے اور مزاحیہ مضامین پڑھتی رہیں۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خوتین فیصل آباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈآف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ ۲۰۰۶ء میں ان کے پہلی کتاب” پھول لاکھوں برس نہیں رہتے” منظرِعام پر آئی جسے ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی اور تعلیمی بورڈ سے انعامِ سوم کی حق دار ٹھہری۔
۲۰۱۰ء میں ان کے ناول”ادھوری عورت” کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔ اسے بھی تعلیمی بورڈ سے انعام اول حاصل ہوا۔ ان کا یہ ناول ہم پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش کررہے ہیں۔ ناول آنلائن پڑھنے اور مفٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں ۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے