آسمانی جنت اور درباری جہنم از مولانا امیرحمزہ 368

آسمانی جنت اور درباری جہنم از مولانا امیرحمزہ

آسمانی جنت اور درباری جہنم محترم مولانا امیرحمزہ کی ممتاز کتاب ہے۔ اس میں انہوں نے کتا ب و سنت کے دلائل سے جنت کے حسین مناظر کا دلکش تذکرہ کیا ہے تاکہ پڑھنے والے کے دل میں اعمال صالحہ کا شوق پیدا ہو، وہ جنت کا مشتاق بنے اور عقیدہ و عمل کا ایسا معیار قائم کرے کہ روزِ قیامت اس کا شمار انبیاء، صدیقین، شہدا اور صالحین کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے عظیم جنتوں میں ہو۔
اس کے بعد تصویر کا دوسرا رُخ دکھاتے ہوئے زمین پر بنی جعلی جنتوں کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کتاب و سنت کی روشنی میں خانقاہی نظام کا خوب پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ کفروشرک اور ظلم و جبر کے اس دور میں یہ کتاب روشنی کی کرن ہے۔ اس کے پہلے بھی کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ اب نئی کمپوزنگ اور ڈیزائننگ کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ خود بھی پڑھئے اور صراطِ مستقیم سے بھٹکے لوگوں تک بھی پہنچانے کی سعی کریں۔ اللہ توفیق عطاء فرمائے اور تمام تر کوششوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین!
کتاب “آسمانی جنت اور درباری جہنم” پاکستان ورچوئل لائبریری پر آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کریں. شکریہ

یہاں سے حاصل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں