تنہائی کے سو سال ناول از ڈاکٹر نعیم کلاسرا

تنہائی کے سو سال ناول از ڈاکٹر نعیم کلاسرا

تنہائی کے سو سال ناول، مترجم ڈاکٹر نعیم کلاسرا، دنیا کے سب سے مشہور ناول “One Hundred Years of Solitude” کا اردو ترجمہ ہے جسے اصل میں ہسپانوی زبان میں گیبریل گارسیا مارکیز نے لکھا تھا۔ گیبریل گارسیا مارکیز 6 مارچ 1927 کو کولمبیا میں پیدا ہوئے۔ وہ لاطینی امریکی ناول نگار، صحافی اور مصنف تھے۔ گیبریل مارکیز کا شمار ہسپانوی زبان کے بہترین ادیبوں میں ہوتا تھا اور ان کا ناول ‘One Hundred Years of Solitude’ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ 1967 میں شائع ہونے والے اس ناول کی تین کروڑ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ مارکیز کو اس … مزید پرھئے

جلتے سفینے از الماس ایم اے

جلتے سفینے از الماس ایم اے

جلتے سفینے تاریخی ناول از الماس ایم اے الماس ایم اے کا قلم تاریخی کہانی اور تاریخی ناول دونوں پر یکساں طور پر رواں ہے۔ ان کی تاریخی کہانیوں کی تعداد سینکڑوں سے اوپر ہے۔ اور ناول درجنوں پر مشتمل ہیں۔ یہ ناول طارق بن زیاد اور موسیٰ بن نصیر کے اُن کارناموں کو تفصیل سے بیان کرتا ہے جو انہوں نے ہسپانیہ (اندلس) کی سرزمین پر انجم دئے۔ الماس ایم اے کو زبان پر عبور اور بیان پر مکمل قدرت حاصل ہے۔ وہ فصاحت و بلاغت کے دریا بہاتے ہیں اور تشبیہ و استعاروں سے عبارت کو اس طرح … مزید پرھئے

اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں تاریخی ناول از اسلم راہی ایم اے “اندھیری مسافتیں” ایسے مسافروں کی داستانِ حیات ہے جو روشنی کی تلاش میں ظلمتوں اور تاریکیوں میں سرگرداں رہے۔ جس وقت عرب کے صحراؤں میں اسلام بڑی تیزی سے ارتقاپذیر تھا۔ جب کسریٰ ایران کا قصرِ ایبض ایک خوفناک زلزلے کی گرفت میں آگیا اور اس کے فلک بوس محل کے چودہ کنگرے زمین بوس ہوگئے۔ جب دریائے ساوہ، جہاں آتش پرست اپنے نومولود بچوں کو غسل دیا کرتے تھے، خشک ہوگیا۔ آتش کدہ فارس جو صدیوں سے فروزاں تھا، ٹھنڈا ہوگیا۔ ایسے میں وہ مسافر عرب کے صحراؤں سے دور … مزید پرھئے

خیرالدین باربروسہ از اسلم راہی

خیرالدین باربروسہ از اسلم راہی ایم اے

خیر الدین باربروسہ اسلم راہی ایم اے کا تصنیف کردہ ایک اردو تاریخی ناول ہے جو سلطنت عثمانیہ کے عظیم بحریہ کے کمانڈر خیرالدین باربروسہ اور اُس کے سرپرست، مشہور عثمانی سلطان سلیمان کی ایک روشن سوانحی تاریخ فراہم کرتا ہے۔ یہ ناول قاری کو ان دو نمایاں شخصیات کی زندگیوں اور کامیابیوں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے، جن کے ناموں نے اپنے زمانے کے یورپیوں کے دلوں میں دہشت پیدا کر دی تھی۔ یہ کتاب باربروسہ کے شاندار بحری کیریئر کا تفصیلی بیان فراہم کرتی ہے، جس میں یورپی طاقتوں پر اس کی فتوحات اور سمندر … مزید پرھئے

آگے سمندر ہے ناول از انتظار حسین

آگے سمندر ہے ناول از انتظار حسین

انتظار حسین کا لکھا ہوا اسلامی تاریخی ناول “آگے سمندر ہے ناول” “آگے سمندر ہے” ایک تاریخی ناول ہے جو قاری کو قرطبہ اور غرناطہ کی تاریخ اور ماضی کی محبت کے سفر پر لے جاتا ہے۔ کہانی ماضی کے موضوعات، روایت میں پناہ لینے، اور پرانی اقدار کو کھونے کے دکھ کو تلاش کرتی ہے۔ مصنف اپنی داستان کے ذریعے یہ بتاتا ہے کہ مسلم قوم کی شاندار تاریخ مٹتی جا رہی ہے اور فراموش کی جا رہی ہے۔ ناول اس خیال کے گرد گھومتا ہے کہ قوم کو آگے بڑھنے کے لیے اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کی … مزید پرھئے

آزادی کے بعد ناول از ہاورڈ فاسٹ

آزادی کے بعد ناول از ہاورڈ فاسٹ

آزادی کے بعد تاریخی ناول از ہاورڈ فاسٹ یہ ناول امریکی حبشیوں کی جنگِ آزادی کی ایک اسی تصویر ہے جس کے خدوخال دلکش بھی ہیں اور ہیبت ناک بھی۔ اس میں انسانوں کی ان آرزوؤں اور تمناؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے جو ہاتھ میں بندوق لیکر اور اپنا خون بہاکر اپنی مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہوئی ہیں۔ ہاورڈ فاسٹ نے اپنے جادو بھرے قلم سے امریکی رجعت پرستی کے چہرے کو اس طرح بے نقاب کیا ہے کہ وہ اپنی بھیانک صورت چھپا نہیں سکتا اور ترقی اور انسانیت کے حُسن کو وہ تابناکی بخشی … مزید پرھئے