رمضان مومن صادق کی حیاتِ نو از مولانا سید ابوالحسن ندوی

رمضان مومن صادق کی حیاتِ نو از مولانا سید ابوالحسن ندوی

رمضان مومن صادق کی حیاتِ نو از مولانا سید ابوالحسن ندوی اس کتاب میں مولانا سید ابوالحسن ندوی صاحب کا وہ خصوصی خطاب ہے جس میں رمضان کے متعلق مسلمانوں کے لئے ہدایات بھی ہے اور مشورے بھی، اور معتکفین کے لئے نظام العمل بھی ہے۔ حضرت مولانا سید ابوالحسن ندوی کے ایسے وعظ کا نمونہ اس رسالے میں پیش کیا گیا ہے جو اُن کی وفات سے دو سال قبل کے رمضان میں ایک جمعہ میں کہا تھا جو بعد میں آڈیو کیسٹ سے قلم بند کرکے کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ یہ وعظ ایسا ہے کہ ہر … مزید پرھئے

رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز

رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز

رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز روزہ کیا ہے؟ روزہ کیسے رہیں؟ روزوں میں ہماری صحت کو عام طور پر کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں؟ جسمانی وزن کم کرنے اور عادتیں چھوڑنے کے لئے رمضان ایک بہترین موقع ہے۔ ذیا بیطس کے اکثر مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح کے اہم موضوعات پر مشتمل یہ مختصر کتاب “رمضان اور ہماری صحت” پیش خدمت ہے۔ اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر عابد معز طب اور تغذیہ میں اسپیشلائزیشن رکھتے ہئں۔ ڈاکٹر صاحب نے نہایت سلیس ، آسان اور دل نشین انداز میں یہ کتاب تصنیف کی ہے۔ اس میں … مزید پرھئے

چاند کی تلاش از مفتی محمود احمد

مفتی محمود احمد کی تصنیف چاند کی تلاش، رمضان کے فضائل و مسایل اس مختصر کتابچے میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے احکام اور ماہ مقدس کے تمام اہم مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں آسان اور آسان فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ رمضان کا روزہ ان پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جن پر دین اسلام کی بنیاد ہے۔ ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ روزے میں کسی قسم کی کوتاہی سے بچنے کی کوشش کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ روزے کی حالت میں جو کچھ بھی کرتا ہے وہ … مزید پرھئے

شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے

شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے

شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے تحریر: اُستاد العلماء حضرت مولانا شمس الحق صاحب جس طرح رمضان المبارک کو سال کے دوسرے مہینوں پر ایک خصوصی فضیلت و شرافت حاصل ہے جو دوسرے مہینوں کو حاصل نہیں۔ اسی طرح سال کی تمام راتوں میں شبِ قدر کو وہ فضیلت و کرامت حاصل ہے جس سے دوسری راتیں خالی ہیں۔ لیلتہ القدر یا شبِ قدر درحقیت اس رات کا نام ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے آئندہ سال کی شبِ قدر تک کے تمام مقدرات اور مخلوق کے حق میں ہونے والے رزق، موت … مزید پرھئے

ماہِ رمضان بخشش کا سامان از مولانا مفتی عبدالمصطفےٰ محمد مجاہد قادری

کتاب ” ماہِ رمضان بخشش کا سامان” مولف: حضرت مولانا مفتی عبدالمصطفےٰ محمد مجاہد العطاری قادری۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مقدس و بابرکت مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے میں اپنے بندوں پر رحمتِ واسعہ اور مغفرتِ کاملہ فرماتا ہے۔ رمضان المبارک کا صحیح مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آج کل صریح عیاشی ہے ۔ اعلیٰ سحری اور ٹھنڈے مشروبات کی بھر مار ہے۔ جس گھر کی طرف نظر کرو لذیز کھانے پکتے ہیں اور حد سے زیادہ ڈٹ کر کھاتے ہیں۔ پھر نہ انہیں روزے کی چاسنی حاصل ہوتی ہے نہ ہی معرفتِ الٰہی اور نہ ہی … مزید پرھئے

حضور ﷺ رمضان کیسے گذارتے؟ از مفتی محمدخان قادری

حضور ﷺ رمضان کیسے گذارتے؟ یعنی رمضان میں آپ ﷺ کے معمولاتِ مبارکہ کیا تھے؟ تحریر: مفتی محمدخان قادری رمضان المبارک امتِ مسلمہ کے لئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام اور عطیہ ہے۔ کیونکہ اسی ماہ میں حضور ﷺ پر نزولِ قُرآن کا آغاز ہوا اور آپ ﷺ کو اعلانِ نبوت کا حکم دیا گیا۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس ماہ میں اپنی آخری کتاب و شریعت کے نزول کا افتتاح اور اپنے پیغمبر سرور کائنات ﷺ کو نبوت و رسالت کے اعلان کا حکم دیا تو تا قیامت امتِ مسلمہ کو ان خصوصی انعامات پر بطورِ شکریہ ایک ماہ … مزید پرھئے