سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ از ڈاکٹر مبارک علی

سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ از ڈاکٹر مبارک علی

سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ تحریر ڈاکٹر مبارک علی زیرنظر کتاب “سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ” مشہور تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی کی انگریزی تصنیف ” A Social and Cultural History of Sindh” کا اردو ترجمہ ہے. سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ کا شکریہ کہ جنہوں نے محبت اور دلچسپی کے ساتھ اس کتاب کو اردو میں منتقل کیا۔ اس کتاب کو یورپی سیاحوں اور سفارت کاروں کے بیانات کی روشنی میں ان کے بیانات و تاثرات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں ان سیاحوں اور سفارت کاروں نے سندھ کی جغرافیہ، لوگوں ، شہروں، حکمرانوں … مزید پرھئے

سفیرانِ حرام از خان آصف

سفیرانِ حرام از خان آصف

کتاب: سفیرانِ حرام مصنف: خان آصف سفیرانِ حرم چاروں آئمہ کرام یعنی امام ابوحنیفہؒ، امام ابو مالکؒ، امام شافعیؒ اور امام احمد بن حنبلؒ کے حالات و واقعات پر مبنی مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان مضامین میں خان آصف نے چاروں آئمہ کرام کے علمی خدمات اور اُن کے زندگی کے ایمان افروز واقعات منفرد انداز میں بیان کئے ہیں۔ خان آصف پاکستان کے بہت نامور تاریخ دان اور اعلیٰ پائے کے ادیب ہے۔ علم و ادب کا یہ منفرد ستارہ، احباب کے دل کا سہارا، لاکھوں قارئین کا پیارا، 23 فروری 1940ء کو یوپی انڈیا کے شہر رام پور … مزید پرھئے

زندہ لوگ از خان آصف

زندہ لوگ از خان آصف

کتاب: زندہ لوگ تحریر: خان آصف کتاب “زندہ لوگ” 14 مشہور و معروف اولیائے کرام کے بارے میں مضامین کا مجموعہ ہے جس میں اُن جلیل القدر بزرگان دین کے حالات و واقعات بہت دلنیشن انداز میں بیان کئے گئے ہیں. اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں ایسے عظیم و جلیل لوگ پیدا کئے جنہوں نے اس کے دینِ کامل کو ہر دور میں زندہ و جاوداں کیا۔ اور یہ تحریر بھی انہیں محبوبینِ الٰہی کے بارے میں ہے۔ خان آصف صاحب کا نام کسی تعارف کا مختاج نہیں۔ انہیں جو عقیدت و محبت اولیاء کرام سے تھی وہ الفاظ … مزید پرھئے

فقیہِ اعظم حضرت امام ابو حنیفہ از خان آصف

فقیہِ اعظم حضرت امام ابو حنیفہ از خان آصف

فقیہِ اعظم حضرت امام ابو حنیفہ از خان آصف یہ کتاب امام ابوحنیفہ ؒ کی حکیمانہ زندگی پر ایک انقلابی دستاویز ہے ، جس میں حضرت امام ابوحنیفہؒ کا خاندانی پس منظر، شکستِ ایران کے بعد سیاسی نیرنگیاں اور مذہب کے نام پر نئی فرقہ بندیوں کے بارے میں تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہیں۔ یہ امام ابوحنیفہؒ کے ایک دور کے بارے میں ہے اور یہ دور امام کی شاگردی کا دور ہے۔ اگرچہ یہ تحقیق بھی تشنہ ہے لیکن اردو زبان میں پہلی بار امام ابوحنیفہؒ کے اساتذہ کا تفصیلی تعارف مجموعی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ … مزید پرھئے

اللہ کے ولی از خان آصف

اللہ کے ولی از خان آصف

اللہ کے ولی، پانچواں ایڈیشن تحریر خان آصف ممتاز قلمکار خان آصف مرحوم کی دلوں کو منور کرنے والی کتاب “اللہ کے ولی” کا پانچواں ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ اُمید ہے یہ ایڈیشن بھی حسبِ سابق آپ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ اس کتاب میں‌چند مشہور اولیاء کرام اور صوفیاء کے حالات و واقعات بیان کئے گئے ہیں. کتاب میں‌جن بزرگوں کے خالات بیان کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں. حضرت منصور حلاج، حضرت معین الدین چشتی، حضرت سید علی ہجویری، خضرت لال شہبار قلندر، حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی، خضرت میاں میر لاہوری، حضرت سلطان … مزید پرھئے

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن تاریخی ناول از خان آصف زیر نظر ناول غزنی کے مشہور مسلمان حکمران اور عظیم فاتح “محمود غزنوٰی” کی داستان حیات ہے. بخارہ کے “غلام بازار” میں بکنے والے غلام زادے سبکتگین کو یہ علم بھی نہیں تھا کہ ربِ کریم نے اُس کی تقدیر میں غزنی کی بادشاہت لکھی تھی۔ تو پھر کون تھا جو لوحِ محفوظ پر رقم اس عبارت کو مٹا سکتا۔ محمود غزنوی اُسی غلام زادے کا بیٹا تھا اور جس کو اللہ نے “بت شکن” کے اعزازِ اعلیٰ سے نوازا۔ اگرچہ پروردگارِ عالم نے “محمود” کی تقدیر میں عظیم الشان فتوحات لکھیں اور … مزید پرھئے