Vote Ki Sharai Haisiyat by Mufti Muhammad Taqi Usmani

انتخابات میں ووٹ کی شرعی حیثیت از مفتی محمد تقی عثمانی

Advertisement
Advertisement

انتخابات میں ووٹ کی شرعی حیثیت تحریر شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی، ریٹائر جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت

Advertisement

موجودہ دور میں گندی سیاست نے الیکشن اور ووٹ کے لفظوں کو اتنا بدنام کردیا ہے کہ اس کے ساتھ مکروفریب، جھوٹ، رشوت اور دغابازی کا تصور لازم ہوکررہ گیا ہے۔ اسی لئے اکثر شریف لوگ ووٹ ڈالنے کی جھنجھٹ میں پڑنا مناسب ہی نہیں سمجھتے۔ اور یہ غلط فہمی تو بے حد عام ہے کہ الیکشن اور ووٹوں کی سیاست کا دین و مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔ اس سلسلے میں ہمارے معاشرے کے اندر چند غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں جن کا ازالہ بہت ضروری ہے۔
اسی ضرورت کے تحت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے یہ مختصر کتابچہ شائع فرمایا ہے۔ جس میں جمہوریت، انتخابات اور ووٹ ڈالنے کی شرعی حیثیت بیان فرمائی ہے اور قرآنِ کریم کے آیات کے روشنی میں ثابت کیا ہے کہ ووٹ کو استعمال کرنا شرعاً ضروری ہے۔
کتابچہ پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ ڈاؤنلوڈکرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

Advertisement