اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں تاریخی ناول از اسلم راہی ایم اے “اندھیری مسافتیں” ایسے مسافروں کی داستانِ حیات ہے جو روشنی کی تلاش میں ظلمتوں اور تاریکیوں میں سرگرداں رہے۔ جس وقت عرب کے صحراؤں میں اسلام بڑی تیزی سے ارتقاپذیر تھا۔ جب کسریٰ ایران کا قصرِ ایبض ایک خوفناک زلزلے کی گرفت میں آگیا اور اس کے فلک بوس محل کے چودہ کنگرے زمین بوس ہوگئے۔ جب دریائے ساوہ، جہاں آتش پرست اپنے نومولود بچوں کو غسل دیا کرتے تھے، خشک ہوگیا۔ آتش کدہ فارس جو صدیوں سے فروزاں تھا، ٹھنڈا ہوگیا۔ ایسے میں وہ مسافر عرب کے صحراؤں سے دور … مزید پرھئے

خیرالدین باربروسہ از اسلم راہی

خیرالدین باربروسہ از اسلم راہی ایم اے

خیر الدین باربروسہ اسلم راہی ایم اے کا تصنیف کردہ ایک اردو تاریخی ناول ہے جو سلطنت عثمانیہ کے عظیم بحریہ کے کمانڈر خیرالدین باربروسہ اور اُس کے سرپرست، مشہور عثمانی سلطان سلیمان کی ایک روشن سوانحی تاریخ فراہم کرتا ہے۔ یہ ناول قاری کو ان دو نمایاں شخصیات کی زندگیوں اور کامیابیوں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے، جن کے ناموں نے اپنے زمانے کے یورپیوں کے دلوں میں دہشت پیدا کر دی تھی۔ یہ کتاب باربروسہ کے شاندار بحری کیریئر کا تفصیلی بیان فراہم کرتی ہے، جس میں یورپی طاقتوں پر اس کی فتوحات اور سمندر … مزید پرھئے

بے منزل مسافر از اسلم راھی ایم اے

بے منزل مسافر از اسلم راھی ایم اے

بے منزل مسافر تاریخی ناول تحریر اسلم راھی ایم اے بے منزل مسافر آخری اُموی شہزادے عبدالرحمٰن الداخل کی داستانِ حیات ہے۔ بنو عباس کے ہاتھوں بنو اُمیہ کی تباہی اور قتل و غارت سے وہ کسی نہ کسی طرح بچ نکلا۔ دریائے فرات اور پھر افریقہ کی طرف بھاگا۔ بے منزل مسافر کی طرح دھکے کھاتا رہا۔ آخر قدرت نے اس کی رہنمائی کی اور اندلس کی حکومت اس کی جھولی میں ڈال دی۔ بڑے بڑے باغیوں اور سرکشوں کو اس نے اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کیا۔ فرانس کے طاقتور شہنشاہ شارلیمان کو مار بھگایا اور فرانس میں … مزید پرھئے

محمدبن قاسم از اسلم راہی ایم اے

Muhammad Bin Qasim by Aslam Rahi M.A

کتاب :محمدبن قاسم تالیف: اسلم راہی ایم اے عالم اسلام کا عظیم اور ہندوستان کا فتح کرنے والا پہلا نوجوان مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم 75 ھجری کو طائف کے مقام پر پیدا ہوا۔ باپ کا نام قاسم اور دادا کا نام محمد تھا۔ جب بڑا ہوا تو اس وقت مسلمانوں کا خلیفہ ولید بن عبدالملک تھا۔ اور مسلمانوں کا دارلخلافہ دمشق تھا۔ اس وقت مسلمان ایران فتح کرچکے تھے اور چونکہ سندھ کی سرزمین ایران کے نزدیک ہے اور ایرانی سلطنت کی سرحد سندھ سے ملتی تھی اس لئے اس زمانے میں جبکہ ایران اور مسلمانوں کی جنگیں … مزید پرھئے

شیطان کے گماشتے ناول از اسلم راہی ایم۔اے

Shaitaan Kay Gumashte Novel

شیطان کے گماشتے ناول از اسلم راہی ایم۔اے شیطان کے گماشتے تاریخی ناول ۔ تصنیف اسلم راہی صاحب۔ زیر نظر ناول میں دو شیطانی قوتیں مسلمانوں سے ٹکراتی دکھائی دیں گی۔ ایک شمال کی تاریکیوں سے نمودار ہو نے والے نارمن جن کا کوئی مذہب نہ تھا۔ دوسری قوت اسلام اور حضور ﷺ کے خلاف بددہنی کرنے والوں کی تھی۔ اس میں آپ تمدن کے باغی اور تاریخ کے کردار یولوجیوس اور فلورا بددہنی کے ساتھ عشق کرتے بھی دکھائی دیں گے۔ اس ناول میں وخشی نارمنوں کے غیر مہذب سردار مناکش کی شہزادی سیرد، مسلمان سالار اسمٰعیل بن موسیٰ … مزید پرھئے