رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز

رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز

رمضان اور ہماری صحت از ڈاکٹر عابد معز
روزہ کیا ہے؟ روزہ کیسے رہیں؟ روزوں میں ہماری صحت کو عام طور پر کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں؟ جسمانی وزن کم کرنے اور عادتیں چھوڑنے کے لئے رمضان ایک بہترین موقع ہے۔ ذیا بیطس کے اکثر مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح کے اہم موضوعات پر مشتمل یہ مختصر کتاب “رمضان اور ہماری صحت” پیش خدمت ہے۔
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر عابد معز طب اور تغذیہ میں اسپیشلائزیشن رکھتے ہئں۔ ڈاکٹر صاحب نے نہایت سلیس ، آسان اور دل نشین انداز میں یہ کتاب تصنیف کی ہے۔
اس میں مصنف نے طبی پہلو ہی کو اپنی گفتگو کا موضوع بناتے ہوئے بہتر طور پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ روزہ کا انسانی جسم پر کیا اثر پڑتا ہے اور اس سے کیا فعلیاتی تبدیلیاں وجود میں آتی ہے؟۔ روزہ سے کن امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے؟
روزہ اور فاقہ کشی میں کیا فرق ہے؟ دیگر مذاہب میں روزوں کو کیا تصور ہے؟ دوسرے اہلِ مذاہب کے یہاں رکھے جانے والے روزوں کے مقابلہ میں اسلامی روزوں کی کیا اہمیت ہے؟ کس طرح روزہ رکھنے کی تیاری کرنی چاہئے؟ روزہ میں کیا غذائیں استعمال کرنی چاہیئے، سحر و افطار میں کیا باتیں ملحوظ رکھی جائیں، روزہ میں پیش آنے والے عوارض کا علاج کس طرح کیا جائے، ہضمی نظام سے متعلق جو عوارض پیش آتے ہیں، ان سے کس طرح نمٹا جاسکتاہے؟ وزن کو کم کرنے میں روزہ کس حد تک مفید ہے؟ شوگر کے مریضوں کو کس طور پر روزہ رکھنا چاہئے؟ کھجور سے افطار کرنے کے کیا فضائل ہیں؟ العرض کہ روزہ داروں کے لئے یہ کتاب ایک جامع طبی ہدایت نامہ بھی ہے اور طبی نقطہ نظر سے روزہ کی افادیت پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں