جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد ؒ

جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد

جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد
زیر نظر کتاب”جہاد با لقراٰن اور اس کے پانچ محاذ” مولانا ڈاکٹر اسرار احمد کے فکر انگیز درس پر مشتمل ہے، جس کو شیخ جمیل الرحمٰن نے نہایت محنت کے ساتھ کتابی شکل میں ڈھالا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ڈاکٹر صاحبؒ اپنے درس”جہاد بالقراٰن” کے موضوع کے تحت بے پناہ علمی نکات سے عوام الناس اور علماء کو آشنا کیا ہے۔
محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کی کے فکری موضوعات میں ایک موضوع جہاد فی سبیل اللہ بھی ہے۔اس فریضے کے حقیقی تصور و مراحل ،لوازم،اقسام کو واضح کرنے کے لیےجہاد با السان و جہاد با القلم میں مصروف رہے ۔
جہاد و اقسامِ جہاد ، بنیادی فرائض و ادائیگی کے طریق کار قرآن حکیم کی روشنی میں اس کتابچہ میں اندازِ جامعیت و معنویت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے ۔
اس کتابچہ کا آخری باب مبلغ و مدرسین کے لیے اور ایک عام مسلمان سے لے کر ایک عالمِ دین سبھی کے لیے مفید ہے۔ پانچ مو ضو عات جاہلیت قدیمہ ،جاہلیت جدیدہ ، بے یقینی،نفس پرستی اور شیطانی ترغیبات،فرقہ واریت یہ موضوعات موجودہ معاشرے کے مسائل و جدید ذہنی اشکالات کو واضح کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں