وہ میرا ہے ناول از نمرہ احمد

وہ میرا ہے ناول از نمرہ احمد

اردو ناول “وہ میرہ ہے” تحریر نمرہ احمد “وہ میرا ہے” خالص رومانٹک اور طنزومزاح پر مبنی کہانی ہے۔اس میں کوئی فلسفہ ، کوئی بھید ، کوئی دل دہلا دینے والے مناظر یا کوئی درد دلانے والے جذبات نہیں ہیں ۔ یہ ایک طرح کی مضحکہ خیز کہانی ہے جو دو چچا زادوں بہنوں کے گرد گھومتی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کو کم تر، غیردلچسپ اور دقیانوسی سمجھا۔ دوسری نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا یہ ثابت کرتے ہوئے کہ وہ اب کوئی پرانے خیالات کی لڑکی نہیں ہے بلکہ کئی سالوں کے ساتھ … مزید پرھئے

سانس ساکن تھی ناول از نمرہ احمد

سانس ساکن تھی ناول از نمرہ احمد

اردو ناول “سانس ساکن تھی” تحریر نمرہ احمد سانس ساکن تھی ناول اُس معیار کی نہیں جس کی نمرہ احمد سے توقع کی جاسکتی ہے۔ کہانی کا کوئی واضح پلاٹ نہیں، مجھے ابھی تک یقین نہیں ہے کہ یہ کرکٹ کے بارے میں ہے یا انتقام کے بارے میں اور یا یہ ایک لڑکی الماس کی کہانی ہے، تاہم یہ کہانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے ، اور تمام سیاست اور کرپشن جو کہ کھلاڑیوں اور کپتانوں کے انتخاب کے لیے پردے کے پیچھے کی جاتی ہے وغیرہ سے پردہ اٹھاتی ہے ۔ مجھے ابھی … مزید پرھئے

بیلی راجپوتاں کی ملکہ از نمرہ احمد

بیلی راجپوتاں کی ملکہ از نمرہ احمد

اردو ناول “بیلی راجپوتاں کی ملکہ” تحریر نمرہ احمد بیلی راجپوتاں کی ملکہ تاریخ کے دریچوں سے ایک بہترین سماجی اور رومانوی کہانی ہے۔ بیلی راجپوتاں کی ملکہ نمرہ احمد کی دوسری کتاب ہے۔ اس کتاب میں دو کہانیاں شامل ہیں ” بیلی راجپوتاں کی ملکہ” اور” مہرالنساء”۔ ان دونوں کہانیوں میں ایک مماثلت ہے، اور وہی مماثلت ہم میں سے تقریناً ہر شخص کی سب سے بڑی خامی ہے۔ ہم انسانوں کو بلیک اینڈ وائٹ دیکھنا چاہتے ہیں، اور کہانی کے کرداروں کی ساتھ بھی ہمارا یہی رویہ ہوتا ہے۔ مرکزکی کردار، جنہیں ہیرو یا ہیروئن کہا جاتا ہے، … مزید پرھئے

پہاڑی کا قیدی ناول از نمرہ احمد

پہاڑی کا قیدی ناول از نمرہ احمد

اردو ناول “پہاڑی کا قیدی” تحریر نمرہ احمد اس ناول کی کہانی ایک بیوہ عورت اور اس کے معذور بیٹے عادل کے گرد گھومتی ہے۔ یہ یقیناًایک ایسا ناول ہے جو نمرہ احمد کے دیگر کاموں میں سب سے ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ یہ قارئین کو ہمارے معاشرے کی ناانصافیوں اور غیر قانونی حرکتوں سے آگاہ کرتا ہے۔ عادل ایک مفلوج اور قدرے غیر معمولی بچہ ہے جو دمہ کا بھی شکار ہے۔ اس کی ماں ، جو ایک سکول میں پڑھاتی ہے اور اپنے بچے کی کفالت کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ انتہائی … مزید پرھئے

نمل ناول از نمرہ احمد

نمل ناول از نمرہ احمد

اردو ناول “نمل” تحریر نمرہ احمد نمرہ احمد کا نیا ناول نمل سسپنس اور حیرت سے بھرپور قتل اور انتقام کی پیچیدہ کہانی ہے۔ یہ ناول سب سے پہلے ماہنامہ خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا، اور بعد ازاں علم و عرفان پبلشرز ، لاہور کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ کہانی کا پلاٹ ایک پیچیدہ ثقافتی ، سماجی اور سیاسی ماحول پر مبنی ہے۔ یہ “خون” اور “دل” سے جڑے نور اور انہی دونوں سے جڑے گناہوں کی کہانی ہے۔ نمل میں آپ کو مختلف اقسام کے لوگ ایک جگہ جمع نظر آئیں گے۔ … مزید پرھئے

قراقرم کا تاج محل ناو ل از نمرہ احمد

قراقرم کا تاج محل ناو ل از نمرہ احمد

اردو ناول “قراقرم کا تاج محل” تحریر نمرہ احمد یہ ایک ترک کوہ پیما افق ارسلان اور ڈاکٹر پریشے جیسی خوبصورت، ذہین اور معصوم لڑکی کی غیر افسانوی سچی کہانی ہے ۔ یہ ایک طرح کا سفر نامہ ہے ، جو پاکستان کے بالائی علاقہ جات راکاپوشی اور قراقرم کے پہاڑوں پر مبنی ہے۔ راکا پوشی کی چوٹی ہنزہ جانے والے سیاحوں کو ہمیشہ آگرہ کے تاج محل کی سی سفید اور حسین لگتی ہے۔ بہت سے لوگ اسے “قراقرم کا تاج محل” کہتے ہیں۔ پربتوں کی یہ دیوی جس کی صدیوں پرانی برف میں بہت سی داستانیں دفن ہیں، … مزید پرھئے