اللہ کے ولی از خان آصف

اللہ کے ولی از خان آصف

اللہ کے ولی، پانچواں ایڈیشن تحریر خان آصف ممتاز قلمکار خان آصف مرحوم کی دلوں کو منور کرنے والی کتاب “اللہ کے ولی” کا پانچواں ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ اُمید ہے یہ ایڈیشن بھی حسبِ سابق آپ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ اس کتاب میں‌چند مشہور اولیاء کرام اور صوفیاء کے حالات و واقعات بیان کئے گئے ہیں. کتاب میں‌جن بزرگوں کے خالات بیان کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں. حضرت منصور حلاج، حضرت معین الدین چشتی، حضرت سید علی ہجویری، خضرت لال شہبار قلندر، حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی، خضرت میاں میر لاہوری، حضرت سلطان … مزید پرھئے

فاتحِ اعظم صلاح الدین ایوبی از خان آصف

فاتحِ اعظم صلاحُ الدین ایُوبی از خان آصف

فاتحِ اعظم صلاح الدین ایوبی تاریخی ناول از خان آصف زیرنظر کتاب سلطان صلاح الدین ایوبی (1137 – 1193) کی زندگی کے بارے میں خان آصف کا لکھا ہوا ایک تاریخی ناول ہے ، جس میں اس عظیم مجاہد کا بچپن ، جدوجہد اور فتوحات کو کہانی جیسی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ گیارہویں صدی عیسوی کے آخر (1091ء) سے صلیبی جنگوں کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ تیرہویں صدی عیسوی کے آخر ( 1091ء سے 1291ء) تک جاری رہا۔ دوسو برس سے زائد اس معرکہ آرائی میں جرمنی، فرانس، برطانیہ اور یورپ کے تمام عیسائی حکمرانوں نے حصہ لیا۔ … مزید پرھئے

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن تاریخی ناول از خان آصف زیر نظر ناول غزنی کے مشہور مسلمان حکمران اور عظیم فاتح “محمود غزنوٰی” کی داستان حیات ہے. بخارہ کے “غلام بازار” میں بکنے والے غلام زادے سبکتگین کو یہ علم بھی نہیں تھا کہ ربِ کریم نے اُس کی تقدیر میں غزنی کی بادشاہت لکھی تھی۔ تو پھر کون تھا جو لوحِ محفوظ پر رقم اس عبارت کو مٹا سکتا۔ محمود غزنوی اُسی غلام زادے کا بیٹا تھا اور جس کو اللہ نے “بت شکن” کے اعزازِ اعلیٰ سے نوازا۔ اگرچہ پروردگارِ عالم نے “محمود” کی تقدیر میں عظیم الشان فتوحات لکھیں اور … مزید پرھئے

ٹیپوسلطان ناول از خان آصف

ٹیپوسلطان ناول از خان آصف

ٹیپوسلطان تاریخی ناول تحریر خان آصف زیر نظر کتاب ایک تاریخی ناول ہے جو ریاستِ میسور کے حکمران سلطان ٹیپو شہیدکے متعلق ہے، جس میں اس بہادر حکمران کی حالاتِ زندگی نہایت دلچسپ اور جامع انداز میں بیان کی گئیں ہیں۔ جنوبی ایشیا ہمیشہ سے بیرونی طاقتوں کی نظروں کا محور رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خطے کو جن وسائل سے مالامال کیا ہے، ان پر ہمیشہ انگریزوں نے حریصانہ نظریں رکھیں اور اسی دولت کی کشش نے اُن کو آج تک اس خطے سے الگ نہیں ہونے دیا۔ انگریزوں نے مغل شہنشاہ جہانگیر کے جوتوں کو بوسے دئیے … مزید پرھئے

خاموش وفا ناول از خان آصف

خاموش وفا ناول از خان آصف

اردو تاریخی ناول “خاموش وفا” تحریر خان آصف خاموش وفا مغل شہنشاہ “شاہ جہاں” کی داستان حیات ہے، جس نے اپنی بیوی ممتاز محل کے لئے “تاج محل” جیسی شاہکار تعمیر کی تھی. محبت کی عظیم یادگار “تاج محل” آج بھی اپنی خوب صورتیوں اور رعنائیوں کے سبب اہلِ دل کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ اگرچہ وقت اور فضائی آلودگی نے اس کی تابناکی کو متاثر کیا ہے ، مگر پھر بھی اسلامی فنونِ تعمیر کا یہ اعلیٰ ترین نمونہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اس سنگِ مرمر سے تراشی ہوئی عمارت کو دیکھنے آتے ہیں جو … مزید پرھئے

اللہ کے سفیر از خان آصف

اللہ کے سفیر از خان آصف

کتاب “اللہ کے سفیر” تحریر خان آصف اللہ کے سفیر، اُن برگزیدہ بندوں کے واقعات ہیں جن کی وجہ سے انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ فتنوں سے بھری دنیا میں اولیاء کرام، اللہ کی روشن نشانیاں ہیں۔ یہ اللہ کے دوست ہیں۔ صوفیائے کرام نے اپنی بے پناہ ریاضت سے اسلام کی عملی تشریح پیش کی۔ پابندی کرکے دکھائی۔ لوگوں کے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ڈالی اور یہ سب اولیاء کرام نے اپنے عمل سے کیا۔ یہ بوریا نشین اپنی فطرت میں عجز و انکساری کا پیکر تھے۔ یہ انہی اللہ کے جاں نثاروں … مزید پرھئے