حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد

حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد

حق باھو  تحقیق و تحریر: ڈاکٹر ساجد امجد. اس ولی کا تذکرہ، تاریخِ اولیاء جس کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔ زیرِ نظر کتاب ایک مردِ حق کے تذکرے سے معمور ہیں ۔ اس کا بچپن غیر معمولی تھا۔ قدرت نے اسے ایسی باکرامت نگاہ سے سرفراز کیا تھا کہ اس نے جس کو دیکھا وہ توحید پرست ہوگیا۔ خُدا کے منکرین کے لئے اس کی ایک ہی نگاہ کافی تھی۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس کی کرامات کا دائرہ وسیع تر ہوتا چلاگیا۔ قدرت اُس پر اِس قدر مہربان تھی کہ اُس کے لئے راستے خود بخود ہموار ہوتے … مزید پرھئے

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد. مسلمانانِ ہند کے عظیم رہنما، محسنِ اُردو سرسید احمد خان کی سرگزشت آج ہم جس آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں اور جس ملک کا نام ہماری شناخت بنا ہوا ہے، اس کے حصول کی تاریخ یوں تو بہت طویل ہے مگر اس تاریخ کے اہم ابواب پر اگر نظر ڈالی جائے تو ایک باب کا نام سرسید احمدخان ہی تجویز کرنا پڑے گا۔ علامہ اقبال اور قائدِاعظم ترتیب میں ان کے بعد ہی آئیں گے۔ 1857ء کی جنگِ آزادی میں ناکامی کے بعد برِصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں پر جو کڑا وقت … مزید پرھئے

خطیبِ اعظم سید عطاء اللہ شاہ بخاری از ڈاکٹرساجد امجد

خطیبِ اعظم سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی سرگزشت تحریر و تحقیق : ڈاکٹر ساجد امجد تحریکِ آزادی کی ابتدائی ہوئی تو برِ صغیر پاک و ہند میں ایسی نادرِ روزگار شخصیات نمودار ہوئیں کہ دُنیا حیران رہ گئی۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ انیسویں صدی کے آخری پچاس سال اور بیسوی صدی کا ابتدائی حصہ غیر معمولی افراد کی پیدائش کا عرصہ تھا۔ 1891ء میں ایسی ہی ایک غیرمعمولی ہستی نے جنم لیا۔ وہ جرات و ہمت کا پہاڑ، علم و ادب کا سمندر اور شعلہ نوائی میں بے مثل تھے۔ سپاہِ آزادی کے ایک … مزید پرھئے

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون از ڈاکٹر ساجد امجد

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون کی سرگزشت

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون کی سرگزشت: تحریر ڈاکٹر ساجد امجد۔ تاریخِ عالم میں بعض شخصیات اپنے علمی مقام و مرتبے کی بنیاد پر بے بدل قرار پاتی ہیں۔ اس نابغہ روزگار کا شمار بھی ایسی ہی ہستیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ تاریخ کے موضوع پر بات ہو اور اس کا نام نظرانداز کردیا جائے۔ تاریخ نویسی کو ایک نیا رنگ اور جداگانہ انداز دینے والا یہ عالم بے بدل افریقہ کے ایک شہر تیونس میں پیدا ہوا۔ تمام مروجہ علوم پر اسے مکمل دسترس حاصل تھی۔ اس کی طویل ترین تصنیف “تاریخ ابنِ خلدون … مزید پرھئے

حکایتِ سعدی از ڈاکٹرساجد امجد

حکایتِ سعدی از ڈاکٹرساجد امجد

حکایتِ سعدی تحریر ڈاکٹرساجد امجد. بحر معارف، معلمِ احلاق، شاعرِ بے بدل شیخ سعدی شیرازی کی سرگزشت ہے۔ خواجہ حافظ کے شہرِ بے مثال “شیراز” سے طلوع ہونے والا آفتابِ علم و ادب جس نے اُمتِ مسلمہ کا عروج بھی دیکھا اور زوال بھی۔ جب تاتاریوں نے اُس کی آنکھوں کے سامنے بغداد کو تباہ و برباد کیا تو اُس نے ایسا مرثیہ لکھا جو اُس تباہی کی یادگار بن گیا۔ وہ روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہو تو ایسا خراجِ عقیدت پیش کیا جو قیامت تک کے لئے لوگوں کی زبان پر جاری ہوگیا۔ ماضی قریب میں اُس کی … مزید پرھئے

فخرِ لبنان از ساجد امجد

فخرِ لبنان از ساجد امجد

فخرِ لبنان تحریر ساجد امجد تنگ دستی اور مفلسی میں بھی روشن ہونے والے ایک درخشاں ستارے کا قصہ حیات۔ فخرِ لبنان ایک ایسے شخص کی دستانِ حیات ہے جس نے انتہائی نامساعد حالات میں پرورش پانے کے باوجود دنیا کو اپنی نادر مصوری، گرانقدر فلسفیانہ افکار اور لازوال تصنیفات کے ذریعہ اپنا گرویدہ بنالیا۔ اسے انگریزی زبان نہیں آتی تھی لیکن اس نے اس زبان میں بے شمار ادب پارے تخلیق کئے۔ عربی زبان سے وہ صرف بولنے کی حد تک واقف تھا مگر کسی باقاعدہ تعلیم کے بغیر اس نے اس ا لہامی زبان پر اس قدر عبور … مزید پرھئے