اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ

اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ

اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ اس کتاب میں تاریخِ اسلامی کی 6 ایسی سچی کہانیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انتہائی دل چسپ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی سبق آموز بھی ہیں۔ اس سے قارئین کے اندر سچائی کی خاطر ثابت قدم رہنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی تاریخ کا آغاز محمدﷺ سے نہیں ہوتا، بلکہ اس کا آغاز حضرتِ آدم علیہ السلام ہی سے ہوجاتا ہے۔ یہ کتاب 14 سال کی عمر سے زیادہ کے قارئین کے لئے لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کو نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے ایک ملک گیر مقابلے … مزید پرھئے

حضرت سنان بن سلمہ (اصحاب بابا) از ضیاء اللہ خان جدون

حضرت سنان بن سلمہ (اصحاب بابا) از ضیاء اللہ خان جدون

حضرت سنان بن سلمہ (اصحاب بابا) ضیاء اللہ خان جدون کے تحریر کردہ یہ کتاب مشہور صحابی رسول حضرت سنان بن سلمہ ، جنہیں اصحاب بابا کے نام سے جانا جاتا ہے ، اور پشاور میں واقع اصحاب بابا کے مزار کا تحقیقی جائزہ پیش کرتی ہے ۔ حضرت سینان بن سلامہ بن محبق ہمارے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ممتاز صحابی ہیں اور انہیں پشاور کے مضافاتی علاقے چغرمٹی میں دفن کیا گیا جسے “اصحاب بابا گاؤں” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اسے پیغمبر اسلام کے بہت سے دوسرے صحابہ کرام اور دیگر مجاہدین کے … مزید پرھئے

تخلیق کائنات از اسلم لودھی

تخلیق کائنات از اسلم لودھی

کتاب کا عنوان:تخلیق کائنات مترجم: اسلم لودھی تخلیق کائنات (نورِ محمد سے ولایتِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) تک) ایک بہت ہی طویل کتاب “معارج النبوت” کے پہلے حصے کا آسان اور درست اردو ورژن ہے جو اصل میں مولانا معین الدین واعظ کشفی ہروی نے فارسی زبان میں لکھا تھا، اور پھر پیرزادہ علامہ اقبال فاروقی نے اردو میں ترجمہ کیا۔ لیکن فاروقی صاحب کا اردو ورژن بھی پرانی اردو میں تھا اور نئی نسل کے لیے نا مناسب تھا۔ لہٰذا اسلم لودھی صاحب نے اس کے درست ورژن کو آسان اردو میں دوبارہ لکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ … مزید پرھئے

تذکرہ علماء و مشائخ پاکستان و ہند جلد دوم از پرفیسر محمداقبال مجددی

تذکرہ علماء و مشائخ پاکستان و ہند جلد دوم از پرفیسر محمداقبال مجددی

تذکرہ علماء و مشائخ پاکستان و ہند جلد دوم از پرفیسر محمداقبال مجددی تذکرہ علماء و مشائخ پاکستان و ہند، کتاب میں تقریباً 210 علماء و مشائخ کے تحقیقی احوال، ان کی تصانیف اور دعوت و عزیمت کی تاریخ میں اُن کے کارنامے بیان کئے گئے ہیں۔ ان کتابوں کا پہلی بار تعارف کروایا گیا ہے، تقریباً پانچ سو مخطوطات کے خوالے اور ان سے براہِ راست استفادہ کیا گیا ہے، اور ہزاروں نادر الوجود مطبوعات کا ذکر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔ علماء کے علاوہ سلسلہ چشتیہ، قادریہ، سہروردیہ، مغربیہ ، رفاعیہ اور نقشبندی صوفیاء کے تحقیقی حالات … مزید پرھئے

خلافتِ اندلُس از مرحوم نواب ذوالقدر جنگ بہادر

خلافتِ اندلُس از مرحوم نواب ذوالقدر جنگ بہادر

خلافتِ اندلُس از مرحوم نواب ذوالقدر جنگ بہادر۔ تصحیح و نظرثانی از مولانا مفتی محمدامین پالنپوری کتاب “خلافتِ اندلس” ملک سپین میں قومِ عرب کی آٹھ سو سالہ دور حکومت، اُن کی حیرت انگیز ترقی اور عبرت آمیز تنزل کی جامع تاریخ ہے۔ تاریخ دراصل نام ہے اُن اولوالعزم اور صاحبِ کمال لوگوں کے واقعات اور سرگزشت کا جو ہمیشہ کے لئے اپنا نام صفحہ ہستی پر ثبت کر گئے۔ اس لئے تاریخی کتابوں کا مطالعہ بیحد مفید ہے کیوں کہ تاریخ کی کتابوں سے ہمیں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب کا پتہ چلتا ہے۔ جس سے حوصلہ … مزید پرھئے

جلتے سفینے از الماس ایم اے

جلتے سفینے از الماس ایم اے

جلتے سفینے تاریخی ناول از الماس ایم اے الماس ایم اے کا قلم تاریخی کہانی اور تاریخی ناول دونوں پر یکساں طور پر رواں ہے۔ ان کی تاریخی کہانیوں کی تعداد سینکڑوں سے اوپر ہے۔ اور ناول درجنوں پر مشتمل ہیں۔ یہ ناول طارق بن زیاد اور موسیٰ بن نصیر کے اُن کارناموں کو تفصیل سے بیان کرتا ہے جو انہوں نے ہسپانیہ (اندلس) کی سرزمین پر انجم دئے۔ الماس ایم اے کو زبان پر عبور اور بیان پر مکمل قدرت حاصل ہے۔ وہ فصاحت و بلاغت کے دریا بہاتے ہیں اور تشبیہ و استعاروں سے عبارت کو اس طرح … مزید پرھئے