میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

کتاب ” میر ویس نیکہ” تحریر عبدالروف بینوا زیرنظر کتاب پشتو زبان میں ” حاجی میرویس ہوتک” کی مکمل سوانح حیات ہے۔ میر ویس خان ہوتک جسے شاہ میرویس غلجی بھی کہا جاتا ہے، سال 1673ء میں قندھار شہر کے ایک امیر اور سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔ یہ خاندان عرصہ دراز سے سماجی اور سیاسی طور پر نامور تصور کیا جاتا تھا۔ میرویس ہوتک کے والد کا نام سلیم خان اور والدہ کا نام نازو توخی جنھیں نازو آنا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے دادا کرم خان جو اپنے قبیلے کے ملک منتخب ہوتے آئے تھے اور ہوتک … مزید پرھئے

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشال پشتو کتاب مقدمہ میاں سید رسول رسا۔ اس کتاب میں خوشحال خان خٹک کی زندگی اور کام کے بارے میں تحقیقی مطالعات اور ان کی مشہور کتابیں باز نامہ ، فضل نامہ ، دستار نامہ اور فرہ نامہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ خوشحال خان خٹک ایک مشہور پشتون شاعر ، جنگجو ، اور خٹک قبیلے کا قبائلی سردار تھا۔ انہوں نے سترہویں صدی میں مغلیہ سلطنت کے دوران پشتو نظموں کا ایک بہت بڑا مجموعہ لکھا ، اور پشتونوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے تفرقہ انگیز رجحان کو ترک کریں اور مغل فوج کے خلاف متحد … مزید پرھئے

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

کتاب “د رحمان بابا کلیات” پشتو صوفی شاعر عبدالرحمان بابا کا مجموعہ کلام زیر نظر کتاب ” د رحمان بابا کلیات” پشتو کے مشہور صوفی شاعر عبدالرحمان کے پشتو کلام کا مجموعہ ہے جس میں اُن کے تمام دیوانوں کے قلمی نسخوں کو حروفَ تہجی کے لحاظ سے یکجا کیا گیا ہے۔ پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبد الرحمن مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب بہادر کلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے معتبر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔ آ پ … مزید پرھئے

سوات نامہ د خوشحال خان خٹک

سوات نامہ د خوشحال خان خٹک

کتاب “سوات نامہ” مولف خوشحال خان خٹک سوات نامہ خوشحال خان خٹک کا سفرنامہ ہے جس اُنہوں نے خوبصورت وادی سوات کے سفر کی تفصیل بیان کی ہے پشتون جنگجو ہیرو٫ شاعر اور فلسفی خوشحال خان، خٹک قببیلے کے سردار تھے. مغلوں کے خلاف کئی لڑائیاں لڑیں. پٹھانوں کے یوسفزئ قبیلہ کے ساتھ بھی جنگ و جدل کا میدان گرم رکھا. مغلوں کے خلاف یوسفزیوں کو ساتھ ملانے کی کوششیں بھی کیں.اس مقصد کے لیے سوات بھی گئے اور وہاں چند مہینے قیام کیا. اس سفر سے پشتو ادب کو سوات نامہ کی شکل میں ایک کلاسیک کتاب مل گئی۔ … مزید پرھئے

د پختنو تاریخ از قاضی عطاء اللہ

د پښتنوں تاریخ از قاضی عطاء اللہ

کتاب “د پښتنوں تاریخ” تحریر و تحقیق قاضی عطاء اللہ قاضی عطاء اللہ کی تاریخ پشتو زبان میں پشتونوں کی تاریخ پر دوسری مستند کتاب ہے جسے ایک پشتون تاریخ دان نے ایسے وقت لکھا ہے جب پشتون کی تمدن، کلچر اور تاریخ پرایک بار پھر تاریکی چھارہی تھی۔ پشتون قوم جو کہ قبل از تاریخ اپنی ایک پہچان اور ایک تمدن رکھتی تھی۔ بیسویں صدی عیسوی میں ایک بار پھر پٹھان قوم نے ساری دُنیا کو اپنی شناخت، اپنی قومی خصوصیت، اپنا نام اور اپنی مٹی سے بے پناہ محبت کا احساس دلایا ہے۔ چونکہ تاریخ کے مختلف ادوار … مزید پرھئے

پښتانہ شخصیات لیک صاحبزادہ حمید اللہ

پښتانہ شخصیات لیکوال صاحبزادہ حمید اللہ کتاب“پښتانہ شخصیات” ۴۸ادبی، تنقیدی، تاریخی، علمی ،مذہبی اور دیگر مقالات اور مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان مقالات کو لکھتے ہوئے یہ خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اُن کی نوعیت تخلیقی ہو۔ کتاب میں مشہور پشتون شخصیات ، شعرا، مشاہیر اور علماء کے بارے میں الگ سے ۱۶ تحقیقی مقالات اور مضامین شامل کی گئی ہیں۔ ان مضامین اور مقالات کی قدروقیمت کیا ہے اس کے بارے میں قارئین اور غیر جانبدار ناقدین ہی بتا سکتے ہیں۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں