میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

کتاب ” میر ویس نیکہ” تحریر عبدالروف بینوا زیرنظر کتاب پشتو زبان میں ” حاجی میرویس ہوتک” کی مکمل سوانح حیات ہے۔ میر ویس خان ہوتک جسے شاہ میرویس غلجی بھی کہا جاتا ہے، سال 1673ء میں قندھار شہر کے ایک امیر اور سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔ یہ خاندان عرصہ دراز سے سماجی اور سیاسی طور پر نامور تصور کیا جاتا تھا۔ میرویس ہوتک کے والد کا نام سلیم خان اور والدہ کا نام نازو توخی جنھیں نازو آنا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے دادا کرم خان جو اپنے قبیلے کے ملک منتخب ہوتے آئے تھے اور ہوتک … مزید پرھئے

حکایات حضرت حکیم لقمان از علامہ مفتی محمد فیاض چشتی

حکایات حضرت حکیم لقمان از علامہ مفتی محمد فیاض چشتی

کتاب “حکایات حضرت حکیم لقمان” تالیف: علامہ مفتی محمد فیاض چشتی حکیم لقمان ایک ایسے شخص تھے جن کے نام کے ساتھ ہی حکمت ودانائی کی وجہ سے حکیم کالفظ جڑگیا ۔نبیوں کے نام پر قرآن کریم کی سورتیں نازل ہوئی ہیں لیکن لقمان نبی نہیں تھے پھر بھی خدا نے رہتی دنیا تک کے لیے ان کوقرآن میں زندہ جاوید کر دیا ۔ اس سورت میں ان کی مدح و ثنا کے ساتھ ان کی بعض نصیحتوں کو بھی ذکر کیاگیا ہے ۔مؤرخین نے ان کے نسب کو حضرت ابراہیم تک جوڑا ہے ۔مؤرخین نے یہ بھی لکھاہے کہ … مزید پرھئے

فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ از ڈاکٹر ساجد امجد

فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ از ڈاکٹر ساجد امجد

فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ : تحریر  ڈاکٹر ساجد امجد۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی حالاتِ زندگی پر خوبصورت کتاب۔ اللہ کے تمام برگزیدہ بندوں کی خوبی یہ رہی ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو نہ دکھ پہنچایا نہ تکلیف دی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اس لحاظ سے ایک انتہائی بلند مقام پر فائز ہوئے اور آپ کو خود لوگوں نے، جن میں اکثریت کفّار کی تھی، غریب نواز کا لقب دیا۔ آپ کو خواب میں رسولِ اکرم ﷺ نے ہندوستان کی ولایت بخشی اور اجمیر کو اپنا مستقر بنانے کا حکم دیا۔ اُدھر ہندوستان … مزید پرھئے

سُلطان الشعراءحضرت امیر خسرو از شمیم نوید

سُلطان الشعراء تحقیق و تحریر شمیم نوید

سُلطان الشعراء تحقیق و تحریر: شمیم نوید. صدیوں کو اپنے کمالات کے سحر کا اسیر بنانے والے حضرت امیر خسروؒ کی سرگزشت۔ باکمالوں میں ایسا باکمال پھر چشمِ فلک نے کبھی نہیں دیکھا۔ گو اُسے اس جہانِ فانی سے رُخصت ہوئے تقریباً سات سو برس کا طویل عرصہ گُزر چکا ہے مگر ابھی تک ایک بھی ایسا جامع کمالات تاریخ کے صفحات میں نظر نہیں آتا جسے اُس کا ہم پلّہ قرار دیا جاسکے۔ شعرو ادب کے میدان میں اُس کی فتوحات کا شہرہ ہندوستان سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل گیا۔ ایرانی جو اپنی زبان دانی کے سامنے … مزید پرھئے

حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد

حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد

حق باھو  تحقیق و تحریر: ڈاکٹر ساجد امجد. اس ولی کا تذکرہ، تاریخِ اولیاء جس کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔ زیرِ نظر کتاب ایک مردِ حق کے تذکرے سے معمور ہیں ۔ اس کا بچپن غیر معمولی تھا۔ قدرت نے اسے ایسی باکرامت نگاہ سے سرفراز کیا تھا کہ اس نے جس کو دیکھا وہ توحید پرست ہوگیا۔ خُدا کے منکرین کے لئے اس کی ایک ہی نگاہ کافی تھی۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس کی کرامات کا دائرہ وسیع تر ہوتا چلاگیا۔ قدرت اُس پر اِس قدر مہربان تھی کہ اُس کے لئے راستے خود بخود ہموار ہوتے … مزید پرھئے

حافظِ حدیث حضرتِ ابوہریرہؓ از ڈاکٹر ساجد امجد

حافظِ حدیث حضرتِ ابوہریرہؓ:  تحریر ڈاکٹر ساجد امجد۔ اسلام کی عظیم اور اولین درس گاہ کے ممتاز طالب علم اور ذخیرہ حدیث کے سب سے بڑے راوی سیدنا ابوہریرہ ؓ کی سرگزشت۔  اللہ تعالیٰ نے جس شخص سے جو کام لینا ہو وہ اس کے لئے راہیں بھی خود ہی کھاتا ہے۔ اور پھر معاملہ اگر محبوبِ خُدا یعنی رحمت اللعالمین ، سرورِ کائنات جنابِ محمد مصطفیٰ ﷺ کا ہو تو پھر کیا کہنا۔ خضورِ اکرم سے سیکڑوں میل دور رہنے والے ، بتوں کی پرستش کے عادی اور آبائی رسوم و رواج کے بندھن میں قید جناب عبدالرحمٰن حضرتِ … مزید پرھئے