کتب اور کتب خانوں کی تاریخ از اشرف علی

کتب اور کتب خانوں کی تاریخ از اشرف علی

کتب اور کتب خانوں کی تاریخ از اشرف علی زیرِ نظرکتاب “کتب اور کتب خانوں کی تاریخ” اشرف علی صاحب کی تصنیف ہے جو ایک اہم تاریخی دستایوز ہے، جس میں کتاب نویسی اور لائبریریوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ انسانی تہذیب کے ارتقاء کی داستان کتاب اور کتب خانوں کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ اس وقت بھی جب انسان کا ذہن کاغذ اور تحریر کے تصور سے ناآشنا تھا، وہ ریت اور پتھر کی چٹانوں پر آڑی ترچی لکیریں کھینچ کر اپنا مافی الضمیر دوسروں تک پہنچانا جانتا تھا۔ بعد ازاں وہ اپنے خیالات، نظریات اور … مزید پرھئے

تاریخِ کوہاٹ از احمد پراچہ

تاریخِ کوہاٹ از احمد پراچہ

کتاب”تاریخِ کوہاٹ” تحریر از احمد پراچہ تاریخِ کوہاٹ جناب احمد پراچہ کی لکھی گئی تاریخ ہے جس میں ضلع کوہاٹ کے حالات و واقعات اور اس خطے کی قدیم تاریخ پر نہایت جامع اور مستند حوالوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ خطہ کوہاٹ نئی اور پرانی تہذیب و ثقافت کا گہوارہ ہے۔ اس کی سیاسی، ثقافتی، مذہبی، علمی ، ادبی ، تہذیبی اور تمدنی تاریخ بہت پرانی ہے۔ یہ مسجدوں، مزاروں، کھیتوں اور پہاڑوں کی سرزمین ہے۔ اس خطہ کے لوگوں کو ادب و سیاست، مذہبی اور قومی تحریکوں سے ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔ یہاں کے خمیر سے نامور ادیب، … مزید پرھئے

سُلطان صلاحُ الدین ایوبی شخصیت و کارنامے جلد دوم از مولانا محمد اسماعیل ریحان

سُلطان صلاحُ الدین ایوبی شخصیت و کارنامے جلد دوم از مولانا محمد اسماعیل ریحان

سُلطان صلاحُ الدین ایوبی شخصیت و کارنامے جلد دوم از مولانا محمد اسماعیل ریحان فاتح و محافظِ القدس سُلطان صلاحُ الدین ایوبی شخصیت و کارنامے از مولانا محمداسماعیل ریحان اُستاد تاریخِ اسلام جامعۃ الرشید کراچی۔ دو جلدوں پر مشتمل یہ شاہکار تصنیف صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر اُردو زبان میں پہلی تفصیلی اور تحقیقی کام ہے۔ سلطان صلاح الدین یوسف ایوبیؒ عالمِ اسلام کی تاریخ کے وہ عظیم فاتح اور بے مثل قائد ہیں جن کی عظمتوں کو اپنوں ہی نے نہیں غیروں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ دُنیا کی تاریخ سلطان ایوبی کے تذکرے کے بغیر ادھوری … مزید پرھئے

تاریخ افغانستان جلد دوم از مولانا محمد اسماعیل ریحان

تاریخ افغانستان جلد دوم از مولانا محمد اسماعیل ریحان

کتاب تاریخِ افغانستان جلد دوم مکمل از مولانا محمد اسماعیل ریحان زیرِ نظر کتاب ” تاریخ افغانستان” میں افغانستان کی مکمل تاریخ زمانہ ماقبل از اسلام سے 2011ء تک نہایت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ تاریخ افغانستان دو جلدوں پر مشتمل ہے. جلد اول میں زمانہ قبل از اسلام سے لیکر 1929ء افغان بادشاہ امان اللہ خان اور اُس کے بھائی عنایت اللہ خان کے دور تک کے واقعات بیان کی گئی ہیں. جبکہ جلد دوم میں 1929ء سے لیکر 2011ء کے واقعات کی تفصیلات موجود ہیں. افغان کون ہیں؟ اصحابہ کرام نے افغانستان میں کس طرح جہاد کیا؟ … مزید پرھئے

سلطان جلال الدین خوارزم شاہ از مولانا محمداسمٰعیل ریحان

سلطان جلال الدین خوارزم شاہ از مولانا محمداسمٰعیل ریحان

شیرِ خوارزم سلطان جلال الدین خوارزم شاہ اور تاتاری یلغار از مولانا محمداسمٰعیل ریحان اُستاد تاریخِ اسلام ، جامعۃ الرشید کراچی۔ ایک دردناک نثری مرثیہ، ایک ناقابلِ فراموش داستان۔ ساتویں صدی ہجری میں عالمِ اسلام پر تاتاریوں کی ہولناک یلغار کا تاریخی جائزہ، سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کے دفاعی کارناموں کا ولولہ انگیز تذکرہ، عالمِ اسلام اور حرمین شریفین کے تحفظ کی خونچکا جدوجہد۔ یہ دردناک داستان ایک ایسے دور میں تحریر کی گئی ہے جب کہ اسلام اور کفر کے درمیان ایک فیصلہ کن لڑائی کا وقت بہت قریب آچکا ہے۔ کفر مغرب کا ہو یا مشرق کا، … مزید پرھئے

سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ از ڈاکٹر مبارک علی

سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ از ڈاکٹر مبارک علی

سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ تحریر ڈاکٹر مبارک علی زیرنظر کتاب “سندھ کی سماجی و ثقافتی تاریخ” مشہور تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی کی انگریزی تصنیف ” A Social and Cultural History of Sindh” کا اردو ترجمہ ہے. سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ کا شکریہ کہ جنہوں نے محبت اور دلچسپی کے ساتھ اس کتاب کو اردو میں منتقل کیا۔ اس کتاب کو یورپی سیاحوں اور سفارت کاروں کے بیانات کی روشنی میں ان کے بیانات و تاثرات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں ان سیاحوں اور سفارت کاروں نے سندھ کی جغرافیہ، لوگوں ، شہروں، حکمرانوں … مزید پرھئے