حیات پیر بابا از محمد شفیع صابر

Hayat e Pir Baba by Muhammad Shafi Sabir

کتاب “حیاتِ پیر بابا” تحریر محمد شفیع صابر حیاتِ پیربابا، شہنشاہِ خراساں، عوثِ زمان سید علی غواص ترمذیؓ المعروف ” پیربابا” کے حالاتِ زندگی کے بارے میں لکھی گئی پہلی مستند کتاب ہے۔ اس کتاب میں حضرتِ پیربابا کے زندگی کے تجربات اور ان کے بچپن ، تعلیم ،خدمات اور دینِ اسلام کے ترویج کے لئے جدوجہد وغیرہ جیسے جانکاری شامل ہیں۔ آپ کا اصل نام”سید علی غواص ترمذی” تھا۔ آپ سادات میں سے تھے۔ آپ کی پیدائش 908ھ بمطابق 1502ء میں کنڑ قندوز کے مقام پر ہوئی جسے پرانے زمانے میں” ترمذ” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ آپ … مزید پرھئے

پٹھانوں‌کے رومان از فارغ بخاری

پٹھانوں‌کے رومان از فارغ بخاری

کتاب ” پٹھانوں‌کے رومان” پشتو لوک کہانیاں تحریرفارغ بخاری اور رضا ھمدانی دُنیا کے دوسرے اقوام کی طرح پٹھانوں میں بھی کئی لوک کہانیاں مشہور ہیں۔ ان بے شمار کہانیوں میں چند ایک ایسی بھی ہیں جو شدت تاثر کے باعث سارے پٹھان معاشرے میں پسند کی جاتی ہیں۔ بعض کہانیاں تو پٹھانوں میں عمومی حثیت رکھتی ہیں۔ جو ہر علاقے، ضلع، قبیلے، تپے اور گاؤں میں رائج ہیں۔ لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جو صرف ایک خطے یا قبیلے تک محدود ہیں۔ پشتو کی لوک کہانیاں سب کے سب منظوم اور مطبوعہ ہیں جو بہ آسانی دستیاب ہو جاتی … مزید پرھئے

میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

میر ویس نیکہ از عبدالروف بینوا

کتاب ” میر ویس نیکہ” تحریر عبدالروف بینوا زیرنظر کتاب پشتو زبان میں ” حاجی میرویس ہوتک” کی مکمل سوانح حیات ہے۔ میر ویس خان ہوتک جسے شاہ میرویس غلجی بھی کہا جاتا ہے، سال 1673ء میں قندھار شہر کے ایک امیر اور سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔ یہ خاندان عرصہ دراز سے سماجی اور سیاسی طور پر نامور تصور کیا جاتا تھا۔ میرویس ہوتک کے والد کا نام سلیم خان اور والدہ کا نام نازو توخی جنھیں نازو آنا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے دادا کرم خان جو اپنے قبیلے کے ملک منتخب ہوتے آئے تھے اور ہوتک … مزید پرھئے

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشحال د میاں سید رسول رسا

ارمغان خوشال پشتو کتاب مقدمہ میاں سید رسول رسا۔ اس کتاب میں خوشحال خان خٹک کی زندگی اور کام کے بارے میں تحقیقی مطالعات اور ان کی مشہور کتابیں باز نامہ ، فضل نامہ ، دستار نامہ اور فرہ نامہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ خوشحال خان خٹک ایک مشہور پشتون شاعر ، جنگجو ، اور خٹک قبیلے کا قبائلی سردار تھا۔ انہوں نے سترہویں صدی میں مغلیہ سلطنت کے دوران پشتو نظموں کا ایک بہت بڑا مجموعہ لکھا ، اور پشتونوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے تفرقہ انگیز رجحان کو ترک کریں اور مغل فوج کے خلاف متحد … مزید پرھئے

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

د رحمان بابا کلیات از عبدالرحمان

کتاب “د رحمان بابا کلیات” پشتو صوفی شاعر عبدالرحمان بابا کا مجموعہ کلام زیر نظر کتاب ” د رحمان بابا کلیات” پشتو کے مشہور صوفی شاعر عبدالرحمان کے پشتو کلام کا مجموعہ ہے جس میں اُن کے تمام دیوانوں کے قلمی نسخوں کو حروفَ تہجی کے لحاظ سے یکجا کیا گیا ہے۔ پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبد الرحمن مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب بہادر کلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے معتبر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔ آ پ … مزید پرھئے

سوات نامہ د خوشحال خان خٹک

سوات نامہ د خوشحال خان خٹک

کتاب “سوات نامہ” مولف خوشحال خان خٹک سوات نامہ خوشحال خان خٹک کا سفرنامہ ہے جس اُنہوں نے خوبصورت وادی سوات کے سفر کی تفصیل بیان کی ہے پشتون جنگجو ہیرو٫ شاعر اور فلسفی خوشحال خان، خٹک قببیلے کے سردار تھے. مغلوں کے خلاف کئی لڑائیاں لڑیں. پٹھانوں کے یوسفزئ قبیلہ کے ساتھ بھی جنگ و جدل کا میدان گرم رکھا. مغلوں کے خلاف یوسفزیوں کو ساتھ ملانے کی کوششیں بھی کیں.اس مقصد کے لیے سوات بھی گئے اور وہاں چند مہینے قیام کیا. اس سفر سے پشتو ادب کو سوات نامہ کی شکل میں ایک کلاسیک کتاب مل گئی۔ … مزید پرھئے