ہلال جرأت ناول از عمیرہ احمد 347

ہلال جرأت ناول از عمیرہ احمد

اردو ناول “ہلال جرأت” تحریر عمیرہ احمد

ہلال جرأت عمیرہ احمد صاحبہ کا ایک اور شاہکار ناول ہے۔ یہ ناول ایک سچے سپاہی کے درد اور غم کی تصویر کشی کرتی ہے جو اپنے ہم وطنوں کی بے حسی اور لاپرواہی پر خوں کے آنسو روتا ہے۔ یہ کہانی حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے والوں اور اُن غداروں کے درمیان ایک متوازی لکیر کھینچتی ہے جو اپنے فائدے کے لئے ہر چیز بشمول اپنے ملک کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ یہ ناول بھی عمیرہ کی دوسری ناولوں کی طرح پہلے خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا اور پھر بعد میں اُن کےکتاب ” ہم کہاں کے سچے تھے” میں بھی شائع کیا گیا۔
عمیرہ احمد پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے ایک گھرانے میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ مرے کالج سے انگریزی زبان میں ایم اے کرنے والی اس خاتون نے اردو کے بہت مشہور ناول لکھے ہیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔
اعمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے ناول چھوٹے بڑے ہر عمر کے لوگ پڑھتے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے ڈرامے بھی تمام عمر کے لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ نے کئی کتابیں لکھی ہیں ، جن میں مکمل ناول اور مختصر کہانیوں کے مجموعے شامل ہیں۔ تاہم “پیرِ کامل” اُن کا ایسا ناول تھا جو اُن کی پہچان بن گیا۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں