کالنک: ہیرا منڈی کی در پردہ سقافت از ڈاکٹر فوزیہ سعید

کالنک: ہیرا منڈی کی در پردہ سقافت ڈاکٹر فوزیہ سعید کی لکھی ہوئی انتہائی مشہور نسلی کتاب “Taboo: The Hidden Culture of a Red Light Area” کا اردو ترجمہ ہے، جو لاہور کے تاریخی علاقے ہیرا منڈی کی اس دنیا سے پردہ اٹھاتی ہے جسے معاشرہ عموماً دور سے دیکھتا ہے مگر قریب سے سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا۔ مصنفہ نے برسوں کی تحقیق، مشاہدے اور مکینوں سے براہِ راست تعلق کے ذریعے اس بستی کی تہذیبی، سماجی اور انسانی پرتوں کو نہایت حساس اور غیر جانب دار انداز میں قلم بند کیا ہے۔

یہ کتاب صرف طوائفوں کی زندگی کا بیان نہیں بلکہ ایک ایسی تہذیب کی داستان بھی ہے جس نے کبھی موسیقی، رقص اور کلاسیکی فنون کی آبیاری کی، مگر وقت کی گردش نے اسے سماجی تعصبات، استحصالی رویّوں اور محرومیوں کی علامت بنا دیا۔

Related Post

“کلنک” ان چہروں، رشتوں اور روایات کو نئی معنویت عطا کرتی ہے جو برسوں سے خاموشی کے حصار میں قید رہے۔ یہی خصوصیت اسے سماجیات، ثقافت اور انسانی نفسیات سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک فکر انگیز اور غیر معمولی مطالعہ بناتی ہے۔