پانچ موتی ناول از سعید لخت 355

پانچ موتی ناول از سعید لخت

پانچ موتی ناول از سعید لخت
پانچ موتی، پانچ دلکش اور اچھوتی کہانیوں کا دلنواز مجموعہ ہے۔ جس میں لکھنے والے نے اپنی تما ذہنی کاوشیں نچوڑ کر رکھ دی ہیں۔ پانچون کہانیاں جدید طرزِ تحریر اور ترقی یافتہ اسلوبِ نگارش کی مظہر ہیں۔ اور جدید ادب میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہیں۔
آئیے ان پانچ کہانیوں کو تنقید کی کسوٹی پر پرکھیں۔
1۔ آہ خزانہ:- ایک بالکل اچھوتی اور جدید طرز کی کہانی ہے۔ جس میں ایک وہمی اور خبطی نوجوان کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ جس نے محنت و مشقت کی زندگی چھوڑ کر خیالی اور وہمی دنیا آباد کی، اور کسی غیبی امداد کے بھروسہ پر مال دار بننے کے خواب دیکھنے لگا۔ مگر اُس وقت جب کہ اُس کی زندگی کا ٹمٹماتا ہوا چراغ آخری ہلکورا لے کر بجھنے والا تھا، خوش قسمتی نے اس کی آنکھیں کھول دیں اور اُس نے خوابوں کی بستی سے نکل کر پھر متحمل دنیا میں قدم رکھا اور اپنی محنت و مشقت سے جلد ہی مالدار بن گیا۔
2۔ موجوں کی شہزادی:- ” کُند ہم جنس باہم جنس پرواز” کی منہ بولتی مثال ہے۔ شیدو نامی ایک نوجوان مچھیرا کسی ” مچھلی لڑکی” کو پکڑ کر گھر لے آتا ہے اور اس سے شادی کرلیتا ہے۔ تین سال تک وہ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہیں، اور بظاہر “موجوں کی شہزادی” سمندر کی دنیا بالکل فراموش کردیتی ہے۔ مگر ایک دن وہ اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں سمندر میں اُتر جاتی ہے اور پھر اُسے معلوم ہوا کہ وہ وہی “موجوں کی شہزای” ہو۔ وہ کسی کی بیوی نہیں، کسی کی ماں نہیں ، نہ تو وہ کبھی زمین پر گئی اور نہ اس نے کبھی کسی آدم زاد سے شادی کی۔ وہ سمندر کی بیٹی ہے اور سمندر میں ہی رہیگی اور بس۔
ہمت ، جرات اور استقلال، یہ وہ اوصاف ہیں جو بڑی اے بڑی مصیبتوں اور آفتوں کو حل کردیتے ہیں۔
3۔ تیسا موتی ” پریوں کی پہاڑی” ایک ایسے ہی نڈر، بہادر اور مستقل مزاج نوجوان کی کہانی ہے جس نے اپنی شجاعت اور ثابت قدمی سے پریوں کی ملکہ کو نیچا دکھایا۔ اور اس کو اپنے آگے جھکنے پر مجبور کردیا۔
4۔ گُدڑی کا لالا: ایک غریب بیوہ کے لڑکے کی عجیب و غیرب آپ بیتی ہے جو اپنی ہونہاری، عقلمندی اور دلیری سے معمولی ملاح سے ہسپانیہ کا بادشاہ بن گیا۔
5۔ قسمت کا چکر: ایک شہزادے کی دکھ بھری کہانی ہے، جس نے طرح طرح کی مصیبتیں جھیل کر گوہرِ مقصود حاصل کیا۔
یہ ہیں پانچ موتی، جن میں ہر ایک اپنی آب و تاب، چمک دمک اور اچھوتے پن میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ہے۔ زبان، پلاٹ اور طرزِ بیان ترقی یافتہ ہے۔ زبان کی سلاست کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ کہانیوں کا یہ مجموعہ کافی پسند کیا جائے گا۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں