فضائل ومسائل قربانی از حضرت مولانا محمدالیاس گھمن 456

فضائل ومسائل قربانی از حضرت مولانا محمدالیاس گھمن

فضائل ومسائل قربانی از حضرت مولانا محمدالیاس گھمن

قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوئی اور اُمتِ محمدیہ تک مشروع چلی آرہی ہے۔ ہر مذہب و ملت کا اس پر عمل رہا ہے۔ قُربانی کا عمل اگرچہ ہر اُمت میں جاری رہا ہے لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں خصوصی اہمت اختیار کرگیا، اسی وجہ سے اسے “سنتِ ابراہیمی” کہا گیا ہے۔ کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض خُدا کی رضامندی کے لئے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لئے پیش کیا تھا۔ اسی عمل کی یاد میں ہر سال مسلمان قربانیاں کرتے ہیں۔ اس قربانی سے ایک اطاعت شعار مسلمان کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ رب کی فرمانبرداری اور اطاعت میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہے اور مال و متاع کی محبت کو چھوڑ کر خالص اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرے۔ نیز قربانی کرتے وقت یہ بات بھی ملحوظ رہنی چاہئے کہ قربانی کی طرح دیگر تمام عبادات میں مقصود رضائے الٰہی رہے، غیر کے لئے عبادت کا شائبہ تک دل میں نہ رہے۔
زیرِ تبصرہ کتاب میں قُربانی کی اہمیت کے ساتھ قربانی کے فضائل و مسائل جیسے کہ قربانی کے جانور ، جانور کی عمر، قربانی کے ایام، گوشت کا حکم ، قربانی کے شرکاء اور ان کی تعداد، قربانی کس پر واجب ہے؟، قربانی کی کھال کا حکم اور دیگر عمومی مسائل پر قرآن و سنت کے روشنی میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔