عکس از امجداسلام امجد 72

عکس از امجداسلام امجد

عکس جدید عربی شاعری کا منظوم اردو ترجمہ از امجداسلام امجد

کتاب” عکس” امجداسلام امجد صاحب کا جدید عربی نظموں کا منظوم ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں پاکستان کے معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام صاحب نے فلسطینی شاعری کا اردو نظم میں ترجمہ پیش کیا ہے۔ امجد صاحب نے فلسطینی شاعری کا اردو میں ترجمہ کرکے اہل پاکستان کو دورِ حاضر کی عرب فلسطینی شاعری سے اور تنظیم آزادی فلسطین کی تاریخی جدوجہد سے آگاہ ہونے کا جو موقع فراہم کیا ہے، وہ یقیناً سراہے جانے کے قابل ہے۔
فلسطینی عوام کا مسلح انقلاب، آزادی اور انصاف کے تحفظ کے لئے آج دنیا میں سے پیش پیش اور اگلے مورچوں پر سینہ سپر ہے۔ اور فلسطینی ادب، چاہے وہ منشور ہو یا منظوم، اس جدوجہد کے خلوص اور سچائی کا آئینہ دار ہے۔
پاکستانی شاعر جناب امجد اسلام امجد جس طرح سے فلسطینی جنگ آزادی کا یہ روشن شعلہ پاکستانی عوام کے سامنے لے آئے ہیں، اُس سے اُن مشترکہ مقاصد کی نشاندہی ہوتی ہے جنہوں نے پاکستان اور فلسطین کے عوام کو ایک رشتے میں منسلک کر رکھا ہے۔ ان کا یہ کام اس سچے احساس کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان اور فلسطین کے لوگوں کے درمیان پایا جاتا ہے۔
امید ہے کہ اس سے آئندہ فلسطینی اور پاکستانی ادبا کے درمیان مضبوط رشتے استوار ہوں گے، اور وہ مل کر انسانیت اور اپنی آزادی اور آبرو کے لئے لڑنے والی قوموں کے مسائل کے لئے جدوجہد کریں گے۔
مجھے یقین ہے کہ اس کتاب کی بدولت پاکستان کے قاری کو اس طویل اور پُرمشقت جدوجہد کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوں گی جو ان کے فلسطینی بھائیوں نے ارضِ فلسطین میں مقدس اسلامی مقامات کی واپسی کے لئے برپا کر رکھی ہے۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں