علی بابا اور چالیس چور 372

علی بابا اور چالیس چور

علی بابا اور چالیس چور بچوں کے لئے دلچسپ اور سبق آموز کہانی

“علی بابا اور چالیس چور” لوک داستانوں کے مجموعے ” الف لیلیٰ ہزارداستان” کی ایک لوک کہانی ہے۔ اسے 18 ویں صدی میں اس کے فرانسیسی مترجم انتونی گالینڈ نے اس مجموعے میں شامل کیا ۔ انتونی گالینڈ نے اسے “حنا دیاب” نامی ایک شامی قصہ خواں سے سنا تھا جو حلب سے پیرس آیا تھا اور پیرس میں یہ کہانی سنائی تھی ۔ الف لیلیٰ ہزار داستان کی کہانیوں میں سے ایک کے طور پر ، یہ تقریباً ہر دور میں خاص طور پر بچوں کے لیے بڑے پیمانے پر سنایا اور لکھا کیا گیا ہے ۔
کہانی کا مرکزی کردار” علی بابا” ایک غریب لکڑہارا ہے جو چوروں کے اڈے کا راز دریافت کرتا ہے ، اور جادو کے جملے “کھل جا سم سم” کے ساتھ اُس میں داخل ہوتا ہے اور چوروں کا خزانے سے ایک تھیلا سونا اپنے گدھے پر لاد کر اپنے گھر لے جاتا ہے۔ چور علی بابا کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن علی بابا کی وفادار لونڈی مرجینا ان کی سازشوں کو ناکام بناتی ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں